(Last Updated On: )
عرب شریف قسط پنجم
داؤد ظفر ندیم
شریف مکہ نے جون 1916 میں ترکی کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا۔ اس وقت ترکی افواج طائف میں تعینات تھیں۔ جہاں ترکی کے مقرر کردہ گورنر غالب پاشا رہ رہا تھا۔ مکے میں صرف ایک ہزار ترک سپاہی تھے۔ اور 10 جون کو وہ اپنی بیرکوں میں سو رہے تھے جب بغاوت کا اعلان ہوا۔ شریف مکہ کے پانچ ہزار سپاہیوں نے ترک سپاہیوں پر حملہ کردیا۔ برطانوِی افسر Sir Reginald Wingate نے شریف مکہ کی مدد کے لئے سوڈان سے فوج روانہ کی جس کی مدد سے 4 جولائی کو مکہ میں تین ہفتون کی خونی جنگ کے بعد ترکوں کو شکست دی گئی اور شریف مکہ کا قبضہ ہوگیا۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
"