سب سے پہلے عرض کر دوں کہ میں کسی سیاسی و مذہبی پارٹی سے وابستہ نہیں اور نہ ہی میں کسی فرقے کا فرد ہوں..
شیخ الاسلام طاہر القادری صاحب کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کس انسٹی ٹیوٹ کی دی ہوئی ہے ؟
اس کا جواب طاہر القادری صاحب نے کچھ یوں دیا تھا ،" میرے مریدین مجھے محبت میں ڈاکٹر کہتے ہیں اس لیے میں اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتا ہوں" ..
طاہرالقادری صاحب کو "شیخ الاسلام" کا درجہ کس جامعہ سے ملا ؟؟
اس کا جواب ہزار تلاش کے بعد بھی بندہ نا چیز کو ملا نہیں .. اور بقلم خود شیخ الاسلام کے ٹویٹر مریدین بھی جواب دینے سے قاصر ہیں..
نام نہاد ڈاکٹر صاحب کا اپنے والد صاحب کے متعلق اور اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بارے میں جھوٹ کا اقرار آج بھی عدالتی کاغذوں میں محفوظ ہے ..
طاہر القادری صاحب ناروے تشریف لائے اور نارویے کے ایک مقام "اینڈ آف دی ورلڈ" پہ تشریف لے گئے اور وہاں پانی کی کنارے مچھلیاں پانی میں کبھی اوپر آتی پھر نیچے چلی جاتی تو جناب بقلم خود شیخ الاسلام نے فرمایا " مچھلیاں پانی سے نکل نکل کے مجھے سلام کرنے آرہی ہیں" اور مریدین کے نعروں سے مچھلیاں بھاگ گئیں..
منہاج القرآن کے فارغ التحصیل اور شیخ الاسلام کے شاگرد اوسلو میں ادارہ منہاج القرآن کے پیش امام بن کے آئے..ایک بار تقریر فرماتے ہوئے امام صاحب نے فرمایا کہ" نبی کے علاوہ ہر انسان غلطی کرتا ہے یا کر سکتا ہے صرف نبی معصوم ہوتے ہیں" تو ایک عقیدت مندِ شیخ الاسلام نے سوال مارا کہ کیا طاہر القادری صاحب بھی غلطی کر سکتے ہیں؟؟ امام صاحب نے کہا "ہاں طاہر القادری بھی غلطی کر سکتے ہیں وہ بھی انسان ہیں"..شام تک یہ اطلاع شیخ الاسلام کو کر دی گئی کہ آپ کے بھیجے ہوئے امام نے آپ کی شان میں یہ گستاخی کی ہے تو شیخ الاسلام کی حکم پہ ان کو امام کے عہدے سے اسی وقت ہٹا کر ان کا ویزہ کینسل کر دیا گیا ..
شیخ الاسلام کو ان کے کئی مریدین با قاعدہ گھٹنوں پہ بیٹھ کے ان کے پاؤں پہ سجدے ثبت کرتے ہیں اور شیخ الاسلام الٹا جھاڑنے اور سمجھانے کے "شاباشی کے تھپکے" عنایت فرماتے ہیں..
کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں…
اور جب منہاج القرآن کی بنیاد رکھنی تھی اور رقم کی بے انتہا ضرورت تھی تب کی تقریر یوٹیوب پہ موجود ہے سنیے اور سر پیٹیے ..جو شخص نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کا نام لے کے جھوٹ بولتا ہو اس کی کونسی بات قابل اعتبار ہو گی ؟؟؟
یہ چند گزارشات ہیں .. ان کی تحقیق ضرور کیجیے اور سچ جاننے کی کوشش کبھی ترک مت کیجیے ..
اسلام کو کاروبار اور اسلامیت کو سیاست سمجھنے والوں سے خبردار رہیے..اندھی عقیدت کا اسلام سے کیا لینا دینا..اسلام عقل اور علم کی بات کرتا ہے اسی بات پہ کان دھرئیے ..
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...