اپنی مجبوری پرمیں آپ سے معزرت خواہ ہوں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
الیکشن سلیکشن کا سیاسی کھیل "جمہوریت" کی بقا کے نام پر بہت دیکھا ۔۔؎ لیکن اب کے نظر آتے ہیں کچھ آثار جدا۔۔ "پولرایزیشن" کی جزباتی فضاکا اس موسم میں الرجی کی طرح متاثر کرنا تو فطری سی بات ہے لیکن یہ جزباتی ماحول اس الیکشن کے بعدرفتہ رفتہ ختم نہیں ہوا۔ اس کا ذمے دار میں میڈیا کو سمجھتا ہوں جس نے ایک مہذب قوم کو ذہنی طور پر دو متحارب دھڑوں میں تقسیم کیا اور منقسم رکھا۔۔
اس کے اثرات نے جہاں معاشرے میں مزید زہنی انتشار پیدا کیا وہیں فیس بک کے ماحول کو بھی مسموم کیا۔۔ اچھے خاصے تعلیم یافتہ اور معقولیت پسند لوگوں کی اکثریت "نواز" یا "عمران" کی جنگ لڑنے لگی۔ جنگ کسی اخلاقیات کی پابند نہیں ہوتی۔ یہ غیر اہم ہو جاتا ہے کہ کیا سچ ہے کیا جھوٹ ہے۔خود کو برحق ثابت کرنا کسی حد تک جنون بن جاتا ہے۔ اس جنون میں فیس بک پربات تلخ کلامی اور بدکلامی سے بڑھ کر گالی گلوچ تک گیؑ اور متعدد دوستی کے رشتے ان فرینڈ اور بلاک کرنے سے ختم ہوےؑ۔ میرا خیال ہے کہ اس وقت بھارت کے خلاف جذبات میں وہ شدت نہیں جوملک میں دو جماعت کے حامیوں میں ایک دوسرے کیلےؑ ہے
معاملہ میری برداشت سے اس وقت باہر ہوا جب احباب کیلےؑ میری وال بھی میدان جنگ بننے لگی اور تین دن قبل کسی پی پی پی کے ؐمخالف نے مرحوم بے نظیر بھتو کی ساحل سمندرپر بالکل عریاں تصاویر شایع کردیں۔ مصروفیت کی وجہ سے میں نے اگلے دن دیکھا تو میرے دماغ کا فیوز اڑ گیا کہ یہ مری وال پر تھا۔اللہ نے جو عزت دی ہے اس نے مجھے محفوظ رکھا۔گالیاں مجھے نہیں پڑیں۔۔لیکن اسی وقت میں نے دو کام کےؑ ایک اس شیطان کو بلاک کیا
دوسرے میں نے اپنی وال پر احباب کے لکھنے کی آزادی ختم کردی میرے کچھ احباب ایسے ہیں جو کمنٹ کی اجازت بھی نہیں دیتے۔۔گزشتہ ایک مہینے میں بد گویؑ کی بنیاد پر میں نے کافی لوگوں کو ان فرینڈ کیا۔۔آنے والے دنوں میں رفتہ رفتہ تمام "ناپسندیدہ عناصر" سے قطع تعلق کا سلسلہ ان کی پوسٹ یا کمنٹ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔۔یہ کام ایک نشست میں ممکن نہیں۔۔صرف اپنی مقبولیت ثابت کرنے کیلےؑ دس ہزار سے زایؑد فرینڈز اینڈ فالوور کے جلوس کی قیادت مجھے منظور نہیں
ایک آخری بات فرینڈ شپ کے سینکڑوں خواہش مندوں کیلۓ۔۔ میں اب تفصیل سے ان کی پروفایؒل دیکھنے کے بعد فیصلہ کرتا ہوں جس میں ان کی تعلیم۔ مشاغل۔ اور پوسٹ دیکھتا ہوں تا کہ ان کی افتاد طبع اور رجحانات کا اندازہ ہو جاےؑ۔آپ کی محبت اور عزت افزایؑ کا شکریہ
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔