اللہ کی بنائی ہوئی ہرشے بے مثال ہے اور انسان اللہ کی تخلیقات اور مخلوقات میں شاندار ترین مخلوق ہے بناوٹ کے لحاظ سے۔ اللہ نے ہم۔اب کو بہت خوبصورت بنایا ہے۔ ہمارا ایک ایک عضو اسکی زندہ مثال ہے ہر عضو اپنی جگہ ایک مکمل نمونہ ہے ۔ انسانی جسم میں ہر شے کی جداگانہ اہمیت ہے اور کسی بھی چیز کے بنا گزارا نہیں۔ ان میں ہمارے پیروں کو اللہ نے ہمارے لیے آ مدورفت کا ذریعہ بنایا ہے.پیروں پر ہم۔اپنے قد سے کھڑے ہوتے ہیں ہمارا سارا بوجھ اٹھانے والے ہمارے پاؤں ہیں۔
ڈال دی پیروں میں اس شخص کے زنجیر یہاں
وقت نے جس کو زمانے میں اچھلتا دیکھا
اکثر خواتین اس ادھیڑ بن میں نظر آتی ہیں کہ پیروں کو صاف اور دلکش کیسے رکھا جائے کیونکہ بعض خواتین بہت خوبصورت ہوتی ہیں لیکن جب آپکی نظر ان کے پیروں پر پڑتی ہے تو وہ ایک چینل کے کمرشل۔کی لائن یاد آجاتی ہے مجھے۔
اوپر سے مہارانی اور پیروں سے نوکرانی۔ تو اگر تو آپ باقی بنی ٹھنی ہوئ ہیں اور پھٹی ہوئ ایڑیاں لیے بیٹھی ہیں تو بہت برا معلوم ہوتا ہے آپ کو اس کے لیے مہنگے سیلون کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہیں کچھ آسان سی ٹپس ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے پیروں کو شفاف اور خوبصورت رکھ سکتی ہیں۔
ننگے پیر بلکل نہ گھومیں اگر کارپٹ بی بچھی ہوئی ہے تب بھی کارپٹ کے لیے کارپٹ سلپرز رکھیے۔اس سے آپکی ایڑیاں پھٹنے سے محفوظ رہیں گی
ہفتے میں ایک بار اپنے پیر ہلکے نیم۔گرم۔پانی۔میں ڈال کر رکھیے اس پانی میں نمک اور کوئ سا بھی شیمپو ڈالیے اور کچھ دیر بعد پیروں کو جھانویں کی مدد سے رگڑ کر صاف کرلیں اور اچھی طرح دھوکر اور خشک۔کرکے کوئ بھی اچھا سا موئسچرائزر یا پھر ویزلین لگالیں اور پتلے موزے پہن لیں۔
اگر آپکے پیر سوج جاتے ہیں تو پیاز کے گول قتلے کاٹ کر پیروں کے تلووں میں رات کو رکھیں اور جرابیں پہن لیں صبح اٹھ کر آپ بہت بہتر محسوس کریں گی اور مسلسل کی دن اسکے استعمال کرنے سے آپ اپنے پیروں میں اگر ورم۔اور سوجن۔ہے تو اس سے چھٹکارا پالیں گی۔
باقائدگی سے اپنے ناخن تراشیں اگر تو آپ نے اپنے ناخن بڑھائے ہوئے ہیں تو ان کو فائل کریں اچھی سی کیوٹکس لگائیں اور کیوٹکس کو فریش کرتی رہا کریں۔اتری ہوئ اور خراب کیوٹکس بہت بری معلوم ہوتی ہے۔
اور ۔اپنے پیروں کی حفاظت کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپ آرام دہ جوتا پہنیں۔ موسم کے حساب سے جوتا پہنیں۔ بازار جاتے ہوئے بند اور فلیٹ جوتے پہنیں پانچ کی جگہ دو جوڑے جوتوں کے خریدیں لیکن اچھے اور معیاری ہونے چاہیئیں۔
جوتا لیتے وقت یہ ذہن میں رکھیں کہ جوتا فلیکس ایل ہونا چاہیے ایساجوتا آرام دہ ہوتا ہے اگر جوتا اکڑا ہوا ہے تو وہ آرام دہ نہیں ہوگا۔
اپنے قد وزن اور پیر کی بناوٹ کے لحاظ سے جوتے کا انتخاب کریں۔ یہ نہ ہوکہ آپ بجائے ابھی لگنے کہ مضحکہ خیز لگیں اور بعد میں۔ پیروں میں۔ تکلیف لے کر بیٹھ جائیں۔
جن لوگوں کے پیروں سے بو آتی ہے وہ اپنے جوتوں میں ٹیلکم پائوڈر ڈالیں تھوڑا سا اور اس کے علاوہ جب پیر دھوئیں تو پھٹکڑی والا پانی استعمال کریں۔ایسے لوگ اپنی جرابیں اور موزے روز دھوئیں اور اپنے جوتوں کو ہمیشہ کچھ دیر کھلی ہوا میں۔ رکھیں۔ امید ہے آپکو یہ ٹپس کار آمد لگیں گی اور اگر آپ بھی کچھ ٹپس شئر کرنا چاہیں توموسٹ ویلکم۔
یبقیٰ حسین
یبقیٰ گل
ہمارے ایک ٹیچر+ ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین تھے۔اللہ بخشے انتہائی چُلبلے اور بےحد رنگین مزاج۔وہ فرماتے کہ سارے جسم میں پیروں کو سب سے زیادہ اہمیت دو۔اچھا جُوتا پہنو۔کیونکہ دوست آپ سے نظر اُٹھا کر گلے ملتا ہے۔لیکن دُشمن اور بد خواہ نظریں چُرا کر پاس سے گُزرتا ہے۔اس لئے اُسے سڑنے کے لئے پیر اور اُس کے لوازمات پر زیادہ فوکس کریں۔
منقول
اس تحریر میں اپنی طرف سے یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ بہت سی خواتین کے پاؤں بہت سیاہ کھردرے اور پھٹے پھٹے بے رونق خشک ہوتے ہیں۔ ان کے لئے وہ مشہور عام فارمولا کریم بہترین ہے جو اکثر خواتین چہرے کا رنگ گورا کرنے کے لئے لگاتی ہیں لیکن یاد رکھئے وہ فارمولا کریم وقتی طور پر چہرے کو گورا اور چکنا ملائم ضرور کردیتی ہے لیکن چہرے کی نازک جلد پر اس کے سائڈ افیکٹس بہت مضر ہوتے ہیں لیکن وہ کریم آپ بلا خوف و خطر پاؤں پر استعمال کر سکتی ہیں۔ اس کریم کے استعمال کے بعد آپ کے پاؤں بھی اس تصویر کے پاؤں جیسے ہوجائیں گے۔
اس فارمولا کریم میں
ایک ٹیوب فیئر اینڈ لولی، ایک جار اسٹلمنز بلیچ کریم، ایک جار فائزہ کریم دو ڈبی آرچی کریم، اور ایک ٹیوب بیٹنوویٹ کریم۔ سب کریمز کو کسی شیشے یا پلاسٹک کے جار میں اچھی طرح مکس کرلیجئے اور رات سوتے وقت پیروں پر اچھی طرح لگا کر سوتی سوکس پہن لیجئے۔ پندرہ دن بعد پیروں کی خوبصورتی ملاحظہ فرمائیں۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...