تاریخ پیدائش : 7 ستمبر 1935
اردو کے ممتاز ادیب، مصنف ، ڈرامہ نگار اور میزبان انور مقصود 7ستمبر 1935 میں حیدر آباد دکن ہندستان کے ایک ادبی خاندان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد میں حاصل کی ۔ تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی پاکستان منتقل ہو گئے ۔ انور مقصود کی دو بہنیں ثریا بجیا اور زہرہ نگاہ مشہور ادبی شخصیات ہیں ۔ ان کی اہلیہ عمرانہ مقصود ایک ناول نگار ہیں جبکہ انہوں نے اپنے شوہر انور مقصود کے بارے میں ایک کتاب ” الجھے سلجھے انور” لکھ کر شائع کی ہے ۔ انور کے بھائی احمد مقصود سندھ کے چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں انور کے بیٹے بلال مقصود گلوکار اور موسیقار ہیں ۔ انور نے معین اختر اور بشریٰ انصاری کے ساتھ کافی عرصے تک کام کیا۔ انور مقصود کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں ، ففٹی ففٹی ، آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، ہاف پلیٹ ، اور نادان نادیہ وغیرہ شامل ہیں ۔ انور مقصود کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملک دو بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے ۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...