1 : گھریلو سطح پر
اگر آپ نے گھر میں اپنی فیملی کے لیے انجیر کے کچھ پودے لگا رکھے ہیں اور ان کا پھل آپ لمبے عرصے تک سٹور کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک سادہ سا طریقہ ہے
پودے سے پھل اتاریں. ان کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں تاکہ ان پر جو مٹی وغیرہ ہے وہ صاف ہو جائے
دھونے کے بعد ان کو پھیلا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں تا کہ پانی خشک ہو جائے
اس کے بعد ان کو چھری سے کاٹ لیں. ایک پھل کے 2 سے 3 ٹکڑے کر لیں , پھر ان ٹکڑوں دھوپ میں رکھ کر جالی دار کپڑے سے ڈھانپ دیں. شام کو اٹھا کر کمرے میں رکھ لیں
تقریبا 2 سے 4 دن دھوپ میں رکھنے سے آپ کے انجیر مکمل خشک ہو جائیں گے . اس کے بعد ان کو محفوظ کرلیں.
اگر آپ ثابت انجیر گھریلو سطح پر خشک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کم از کم تقریبا 7 سے 9 دن دھوپ لگوانا ضروری ہے. اور ہو سکتا ہے زیادہ دن باہر رکھنے سے ان پر پھپھوندی لگ جائے
یاد رکھیں یہ طریقہ صرف گھریلو سطح پر استعمال ہوتا ہے جہاں پھلوں کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہوتی
2 : کمرشل سطح پر انجیر خشک کرنا
کمرشل سطح پر انجیر خشک کرنے کے بہت سے طریقے ہیں
ایک تو یہ ہے کہ آپ سولر ڈرائیئر لے لیں اور اس سے انچیر خشک کر لیں.. یہ طریقہ آسان ہے اور اس میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی..
دوسرا یہ ہے کہ آپ پھلوں کو ڈی ہائیڈریٹر مشین سے ڈی ہائڈریٹ کر لیں… زرعی یونیورسٹی میں پھلوں کو دونوں طریقوں سے کامیابی سے خشک کیا جاتا ہے.. اور پھل بالکل بھی خراب نہیں ہوتے
لیکن اگر آپ کے پاس سولر ڈرائیئر اور ڈی ہائیڈریٹر نہیں ہے تو ایک
تیسرا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ پھلوں کو دھونے کے بعد ان کو چینی کے شیرے میں پکائیں … اس سے پھلوں میں موجود زیادہ تر پانی ختم ہوجائے گا
اس کے بعد ان کو خشک کرنا ہے اس صورت میں خراب ہونے کے چانسز بلکل ختم ہوجاتے ہیں
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...