::: "انگریزی کے ادیب رچرڈ سمز سے فضائی ملاقات" :::
===================================
ڑیلاس سے سان ھوزے ، کوسٹ ریکا (وسطی امریکہ)، کا سفر کرتے ھوئے یہ سفراس سبب یادگار ھوگیا کہ طیارے میں میری برابر والی نشت پر انگریزی کے ادیب رچرڈ سمز (RICHARD SIMS) بیھٹے تھے وہ امریکن ہیں ، ڈیلاس ، ٹیکساس کے رھنے والے ہیں مگر وہ مستقل طور پر سان ھوزے، کوسٹ ریکا میں رھتے ہیں اور وہاں پر کاروباربھی کرتے ہیں۔شستہ ہسپانوی زبان میں گفتگو کرتے ہیں۔ انکا زہن لاطینی امریکہ کے بارے میں عمیق مطالعہ، معلومات، مشاہدے اور تجربات سے بھرا ھوا ھے۔ ان کو لاطینی امریکہ کا تہذیبی اور تاریخی قاموس کہا جائے تو غلط نہ ھوگا۔ وہ کیوبا کے انقلابی رہنما فیوڈل کاسترو کے دوست ہیں۔ انھوں نے کاسترو کے ساتھ اپنی کئی تصویر دکھائی۔ رچرڈ سمز آجکل کیوبا کے تہذیبی، فکری اور سیاسی حوالے سے ایک کتاب بعنوان ۔۔"کیوبا : چار حروف کا ملک"، (CUBA : FOUR LETTERS COUNTRY) لکھنے میں مصروف ہیں۔یہ،کتاب ادبی نوعیت کی نہیں ھے۔لیکن اس کا اسلوب تحریر بہت خوب صورت اور دلچسپ ھے۔ ۔ انھوں نے مجھے اس کتاب کا پہلا باب پڑھنے کو دیا۔ مندرجات میں ایسے موضوعات ملتے ہیں جو یقینا میرے لیے دلچسپ، منفرد اور نئے انکشافات سے کم نہ تھے ۔ ان سے کیوبا کے متعلق خاصی گفتگو ھوئی۔ بہت سوچتی ھوئی، فکر انگیز ،دلچسپ پیراہے میں گفتگو کرتے ہیں۔ ان کو کھیلوں کا بھی بہت شوق ھے۔ امریکن ھوتے ھوئے بھی " سوکر" (فٹ بال) کے دیوانے ہیں۔ انھوں نے مجھے کوسٹ ریکا کے کئی ادبا اور شعرا کے علاوہ کئی مصوروں کا غائبانہ تعارف کروایا۔ اور ان کی مستقل نشستوں کی ان جگہوں کا بھی پتہ بتایا جہاں یہ ادبا اور شعرا ہر روز پائے جاتے ہیں۔
میری کوسٹ ریکا کے سیاحت شروع ھونے سے چند منٹ قبل مجھے مفید " ہدایت نامہ" کوسٹ ریکا سے آگاہ کیا۔کیونکہ کوسٹ ریکا کا تہذیبی مزاج دیگر لاطینی امریکی ممالک سے الگ ھے۔ میرے ساتھ تھوڑی دیر اردو کی تاریخ اور شعر و ادب پر بھی باتیں کیں۔ اور وہ خوش ھوئے ۔ رچرڈ سمز کے ساتھ چار (4) گھنٹے کا سفر ایسا لگا جیسے یہ چند لمحوں میں سمٹ آیا ھو۔ ۔ دلچسپ باتوں میں وقت پر لگا کر اڑ گیا۔ یہ اتفاقیہ یادگار ملاقات اس وقت اختتام پذیر ھوئی جب طیارچی ( پائلٹ) نے طیارے کا سان ھوزے ، کوسٹ ریکا میں اترنے کا اعلان کیا۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10212332919697197&id=1205585287