امجد فرید صابری (دسمبر 23، 1976 – 22 جون 2016) پاکستانی صوفی قوال،نعت خواں اور گلوکار تھے۔ وہ صابری برادران ایک قوال گھرانے میں پیدا ہوئے اور غلام فرید صابری قوال کے بیٹے تھے۔ وہ 12 سال کی عمر میں ہی اپنے والد کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کرتے آئے تھے۔اس دوران میں وہ برصغیر کے معروف قوال بن کر ابھرے جو اکثر اپنے والد اور چچا کے لکھے ہوئے قوالی پڑتے ۔انہیں 22جون، 2016ء کو کراچی میں قتل کر دیا اسکی زمہ داری طالبان کے ایک دھڑے نے قبول کی۔
امجد صابری نے فن قوالی اپنے والد سے 9سال کی عمر میں سیکھنا شروع کیا اور 1988ء میں 12سال کی عمر میں پہلی بار سٹیج پر پرفارمنس دی۔انہوں نے بہت سے ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
وفات
امجد صابری کو 22 جون 2016ءکو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لیاقت آباد ٹاؤن میں اُن کی کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔امجدصابری، کراچی شہر کے لیاقت آباد کے علاقہ میں واقع اپنی رہائش سے نکل کر نجی ٹیلی وژن کے اسٹوڈیو جا رہے تھے۔
رد عمل
پاکستان میں ان کے قتل کی خبر پر شدید عوامی رد عمل دیکھا گیا۔پاکستانی صدر وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ ، سندھ کے وزیر اعلیٰ سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے مذمت کی۔
ان کے ساتھ ساتھ کئی اداکاروں ،گلوکاروں نے بھی اسکی مذمت کی۔ امجد صابری کے قتل پر پڑوسی ملک بھارت میں بھی کئی سیلیبریٹز نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ۔
پاپوش نگر قبرستان مین والد کی پہلو مین دفن کیا گیا۔۔!!!!