::: امریکی فکشن نگار لی زیکریاز سے ایک پرانی ملاقات کی بازیافت :::
::: لی زیکریاز { LEE ZACHARIAS} امریکی فکشن نگار، نقاد عکاس{ فوٹوگرافر } اور فکشن اور فنون لطیفہ کی پروفیسر۔۔۔۔۔۔ اسی /80 کے اولیں عشرے میں جب میں امریکہ کی کئنساس اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا ۔ اس وقت لی زیکریاز سے میری کوئی چھ /6 گھنٹے ادب، امریکی فکش ،اس کی تنقید، ادبی معاشرے میں ادیب کے کردار، اور ان کی ذاتی زندگی پر کھل کر تفصیل سے گفتگو کی تھی۔ ابھوں نے بڑی جرات اور کسی بھید بھاو کے بغیر بے لاگ باتیں کی۔ اس ملاقات میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے انگریزی کے یساریت پسند استاد اور ادیب لائمیں بیکر بھی تھے۔ لی زیکریاز نے مصاحبے کے دوران سگریٹ نوشی کرتی رہی۔ اور میں ان کی فکشن پر فطانت سے پر باتیں سنتا رہا۔ خاص کر جدید امریکی فکشن پر انھوں نےکئی ایسے نکات سامنے لائین جس سے میں واقف نہیں تھا۔ لی زیکریاز کے ساتھ میری یہ گفتگو 47 سال قبل ہوئی تھی۔ جو آج بھی تازہ لگتی ہے۔ یہ مصاحبہ روالپنڈی سے شائع ہونے والے ادبی کتابی سلسلے ۔۔" کلاسیک۔2 " ۔۔ اپریل 1989 میں شامل تھا۔ { ترتیب احمد داود مرحوم۔۔ ظہیر الدیں احمد}۔
لی زکریاز یکم دسمبر 1944، (عمر 72)، شکاگو، ریاست الانوس، امریکہ میں پیدا ہوئی. انڈریا یونیورسٹی، ہالین کالج، اور ارکنساس یونیورسٹی فارگ التحصیل ہیں، وہ شمالی کیرولینا گرینبرورو یونیورسٹی میں ادبیات کے شعبے سے متعلق رہی۔ وہ افسانہ کی ساخت اور معاصر ناول کی تنقید تفھیم اور تشریح کے کیے نصاب ترتیب دیا اور وہ اس کی تدریس سے بھی منسلک رہی ہیں۔ . لی زکریاز2001 کالج، 2002 یونیورسٹی آف نیور کیرولینا بورڈ آف گورنرز، اور 2003 جنوبی اٹلانٹک جدید زبان ایسوسی ایشن ایوارڈزملا۔ .ان کی تصانیف یہ ہیں۔
Books: The Only Sounds We Make, Helping Muriel make it through the night, Lessons, a novel
Awards: Independent Publisher Book Award for Essay/Creative Non-Fiction
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔