ستر کی دہائی میں امریکہ ہرشعبہ میں پسپا اور کیمونزم ایشیا،افریقہ اور یورپ کےاندر بھی پھیلتا جا رہا تھا۔امریکہ سوویت یونین کے آگے بے بس نظر آتا تھا۔
امریکہ نےسوویت یونین کی پیشش قدمی روکنے کیلیے دو خفیہ پلان لانچ کیئے۔ اپنے ایجنٹ کو سوویت یونین کی بیوروکریسی میں انجیکٹ کر دیا۔سوویت یونین کی ایجنسیاں بھی اس ایجنٹ پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ ایجنسیوں کو ایجنٹ کے بارے میں کچھ ثبوت نہ ملتے۔ اس لیےکہ ایجنٹ نےکبھی بھی کسی سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی ایجنسیوں نے ایجنٹ سے رابطہ کیا۔
امریکی ایجنٹ ترقی کرتے کرتے key post پر پہنچ گیا اور پھراچانک ایجنٹ روس سے غائب ہو گیا اور امریکہ میں جا پہنچا۔
صحافیوں کے سوال کےجواب میں کہا کہ مجھے صرف ایک کام task دیا گیا تھا اور وہ کام کر آیا ہوں۔
امریکی ایجنٹ کو task دیا گیا تھاکہ سوویت یونین کی بیوروکریسی میں سے نااہل incompetent اور کرپٹ افراد کو اوپر لایا جائے۔
امریکہ نےدوسرا انتہائی خطرناک ترین منصوبہ بنایا۔ سوویت یونین کو کسی نہ کسی طرح افغانستان میں لایا جائے۔ امریکہ نے اپنے افغان ایجنٹوں کے ذریعے روس میں آپریشن کروائے۔ سوویت یونین اشتعال میں اپنی افواج افغانستان میں لےآیا۔ جب روس شکست کھا کر افغانستان سے نکل گیا اور سوویت یونین بھی ٹوٹ چکا تھا۔امریکی صحافی نےسابقہ سیکرٹری آف سٹیٹ سے کہا کہ افغانستان میں دس لاکھ انسان مروانے پر آپ کا ضمیر ملامت کررہاہے۔ سیکریٹری آف سٹیٹ نے جواب میں کہا کہ جو بھی کیا امریکی مفاد میں کیا تھا۔
پاکستان کے بارے امریکی منصوبے۔
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
1. انتہائی کریڈیبل صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام مقابل میں بتایا کہ پاکستان کی بیوروکریسی میں آدھےسے زیادہ سیکرٹریز پر نیب کے مقدمات ہیں۔ سیکرٹریز پروپوزل تیار کر رہے ہیں کہ سیکرٹریز کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ کی بجائے باسٹھ سال کردی جائے۔
2. دوسری جانب پاکستان چالیس سال سے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے۔ ابھی چند روز ہوئےہیں کہ پاکستان کی ہندوستان سے ایٹمی جنگ ہوتے ہوتےرہ گئی۔
3۔ امریکہ نے پاکستان کے بارے میں اپنے کئی منصوبے لانچ کیےہوئے ہیں۔کئی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں جیساکہ اسرائیلی موساد اور برطانوی خفیہ ایجنسیMI6 بھی امریکہ سے کوارڈینیشن کررہی ہیں۔ پاکستان میں تخریب کاری کیلئےافغانستان، تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کیمپ لگوائے گئے ہیں۔
4. چوتھا بڑا منصوبہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کو زیادہ سے زیادہ قرضے دینا تاکہ ایک وقت آئے پاکستان ڈیفالٹ کر جائےتو پاکستان سے اپنی شرائط منوائی جائیں۔ لازمی بات ہے کہ امریکہ کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے دستبردار کروایا جائے۔
5. امریکہ کا پانچویں منصوبہ بھی بڑا خطرناک ہے۔ سینکڑوں NGOs پاکستان میں پھیلا رکھی ہیں۔ یہ NGOs فلاحی کاموں کے نام پر خفیہ ایجنڈے کے تحت کام کرتی ہیں۔
مسلمان تہذیب و معاشرت کی بے توقیری پیدا کرنا۔ پچھلے دنوں شیری مزاری نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ حکومت نےاٹھارہ NGOs کو ملک سے بیدخل کردیا ہے جو کہ Gay centers چلا رہی تھیں۔
ایک دور میں امریکی بلیک واٹر بھی آپریٹ کر رہی تھی۔ ابھی بھی ملک میں سینکڑوں NGOs آپریٹ کر رہی ہیں۔ آٹھ مارچ کو پاکستان کے بڑے شہروں میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین نے جلوس نکالے۔ ان سارے جلوسوں کا اہتمام انہی NGOs نے کیا۔
ملت کے ایک ایک فرد سے درخواست ہے کہ ملت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھیں اور اپنی تہذیب سے وابستہ رہیں۔ ایماندارانہ زندگی اپنائیں اور آخری گزارش ہے کہ فرقہ پرستی سے بچیں۔