امریکہ اور طالبان کے درمیان معاھدے کے بعد اب ایک نیا کھیل شروع ھونے والا ھے۔ اس کھیل میں پنجابی قوم کا کردار فیصلہ کن ھوگا۔ افغانستان میں آمد کے مقاصد امریکہ کچھ بھی بیان کرتا رھا ھو لیکن اب امریکہ کے پاس چار آپشن ھیں۔
1۔ یونائٹڈ نیشن کی طرح امریکہ بھی افغانستان کو چھوڑ چھاڑ کر واپس چلا جائے لیکن اس صورت میں روس پھر سے افغانستان میں اپنے قدم جمانے کے بعد گرم پانیوں تک پہنچنے کے اپنے درینہ منصوبے پر عمل درآمد شروع کردے گا۔
(نوٹ:۔ امریکہ ' افغانستان کو چھوڑ چھاڑ کر واپس نہیں جائے گا)
2۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاھدے کے باوجود بھی امریکہ اپنی فوج کو نکال کر کنٹریکڑوں کے ذریعے افغانستان میں اپنا عمل دخل جاری رکھے اور افغانستان میں اپنی پروردہ حکومت کو تحفظ اور سہولت فراھم کرواتا رھے۔ لیکن اس صورت میں امریکہ کے عزائم کھل کر دنیا کے سامنے آجائیں گے کہ امریکہ کی طرف سے امریکہ اور طالبان کے درمیان معاھدے کے باوجود امریکہ اس لیے افغانستان میں اپنا عمل دخل جاری رکھے ھوئے ھے تاکہ؛ روس کو افغانستان کے اشتراک سے گرم پانیوں تک پہنچنے کے درینہ منصوبہ سے روک پائے اور چین کے گرم پانی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکے۔ ایسی صورتحال کے پیدا ھوجانے پر نہ صرف روس' چین' ایران اور امریکہ مخالف ممالک امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے بلکہ مخالفت بھی کریں گے۔ جس کے باعث پاکستان میں اگر امریکہ کی پروردہ حکومت ھوئی بھی تو وہ بھی پاکستان کے عوام میں امریکہ مخالف جذبات اور احتجاج کو نہیں روک پائے گی۔ جس سے افغانستان میں امریکہ کی سپلائی لائن متاثر ھوسکتی ھے۔ جس سے افغانستان میں امریکہ کا قدم جما کر رھنا اور پاکستان میں اپنی پروردہ حکومت کے ذریعے روس کو افغانستان کے اشتراک سے گرم پانیوں تک پہنچنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ چین کے گرم پانی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکنے کا منصوبہ ناکام ھوسکتا ھے۔
(نوٹ:۔ افغانستان اور پاکستان میں اپنی پروردہ حکومت کے ذریعے اپنا مشن جاری رکھنے سے بھی امریکہ کا روس اور چین کے گرم پانی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکنے کا منصوبہ ناکام ھوجانا ھے)
3۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاھدے کے بعد افغانستان میں اپنی پروردہ حکومت کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں پشتونستان کی تحریک شروع کروائے۔ پنجاب کو سرائیکی سازش یا جنوبی پنجاب کے نام پر تقسیم کروانے کی سازش کرکے پنجاب میں خانہ جنگی کی صورت پیدا کرکے پنجابی قوم کو سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مشکلات میں مبتلا کرے۔ سندھ کے اردو بولنے والے مہاجروں کے ذریعے کراچی کو پاکستان سے الگ کرکے فری پورٹ بنوانے کی سازش کرکے کراچی میں خانہ جنگی کی صورت پیدا کرکے کراچی میں سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مشکلات پیدا کرے۔ بلوچوں کے ذریعے بلوچستان کو آزاد ملک بنوانے کی سازش کرکے بلوچستان میں خانہ جنگی کی صورت پیدا کرکے بلوچستان میں سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مشکلات پیدا کرے۔ تاکہ افغانستان میں اپنی پروردہ حکومت کے ذریعے روس کا راستہ روکے اور پاکستان میں بھی اپنے پروردہ عناصر کی سرپرستی کرکے چین کے راستہ میں روکاوٹیں کھڑی کرے۔ تاکہ گوادر اور چین کے درمیان کا راستہ چین کی دسترس سے دور رھے۔ لیکن اس صورت میں امریکہ کی پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی کا اندیشہ ھے۔ جو روس ' چین ' ایران ' ترکی اور دیگر بے شمار ممالک کی پاکستان کے خطے میں دلچسپی کے سبب جنگ میں تبدیل ھوسکتی ھے۔ جس سے امریکہ کو افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خلیج عرب میں موجود اپنے بحری بیڑوں اور عرب ممالک میں اپنے اڈوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(نوٹ:۔ روس اور چین نے گرم پانی تک پہنچنے کا منصوبہ ترک کردیا اور پاکستان کو امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تعان نہ دیا تو اس آپشن پر عمل کرنے سے امریکہ کا مسئلہ حل ھوجانا ھے۔ جبکہ پاکستان نے تباہ و برباد ھوجانا ھے۔ لیکن چین یا روس نے اگر مداخلت کی اور پاکستان کو امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تعان دے دیا تو اس آپشن پر عمل کرنے سے امریکہ کا مسئلہ حل نہیں ھونا۔ بلکہ امریکہ کو بہت نقصان ھوجانا ھے۔ جبکہ ایٹمی اور عالمی جنگ بھی ھوسکتی ھے)
4۔ امریکہ پنجاب کو تقسیم کروانے کی کوششں کرکے پنجاب میں فساد کرواکر اور پٹھان ' بلوچ و ھندوستانی مہاجر کو پنجابی قوم کے خلاف محاذآرائی پر اکسا کر سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی مساِئل میں مبتلا کرنے کے بجائے بلوچستان کے بلوچ اور خیبر پختونخوا کے پشتون علاقوں میں پنجابیوں کو امریکہ ' روس اور چین کے گرم پانی کے کھیل سے دور رکھنے کے لیے کشمیر اور ھندوستانی پنجاب کو ھندوستان سے آزادی دلوا کر کشمیر ' ھندوستانی پنجاب ' پاکستانی پنجاب ' سندھ اور کراچی پر مشتمل گریٹر پنجاب بننانے کی راہ پر ڈالنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے بلوچ اور خیبر پختونخوا کے پشتون علاقوں سے دستبردار ھونے پر راضی کرے۔ اگر امریکہ کے بجائے روس اور چین نے گرم پانی تک پہنچنے کے لیے پنجابی قوم کی پشت پناھی شروع کردی اور کشمیر کے ساتھ ساتھ ھندوستانی پنجاب کو بھی ھندوستان سے آزادی دلوا کر پاکستانی پنجاب کے ساتھ ملا کر ایک بار پھر سے دھلی سے لیکر پشاور اور کشمیر سے لیکر کشمور تک کے اصل پنجاب کو ایک کر دیا تو نہ امریکہ کی پنجاب کو تقسیم کروانے کی کوششں کام آئے گی اور نہ پٹھان ' بلوچ و ھندوستانی مہاجر کو پنجابی قوم کے خلاف محاذآرائی پر اکسا کر سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی مساِئل میں مبتلا کرنے کی سازشیں رنگ دکھائیں گی۔ بلکہ ھندوستان کو آشیرباد دے دے کر پاکستان کو آنکھیں دکھانے کے کام پر لگانے کا خمیازہ بھی الٹا ھندوستان کو ھی بھگتنا پڑے گا۔ جبکہ بلوچستان کے بلوچ اور خیبر پختونخوا کے پشتون علاقے بھی پنجاب ھی کے ساتھ رھیں گے۔ جس سے پاکستان چھوٹا اور کمزور ھونے کے بجائے مزید وسیع اور مظبوط ھوجائے گا۔ اس صورتحال میں امریکہ کسی حال میں بھی روس اور چین کو گرم پانی تک پہنچنے سے نہیں روک پائے گا۔
(نوٹ:۔ یہ آپشن قابلِ عمل ھے۔ روس اور چین کو گرم پانی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے امریکہ اس آپشن پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرسکتا ھے۔ لیکن روس اور چین بھی گرم پانی تک پہنچنے کے لیے اس آپشن پر عمل کرسکتے ھیں۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ روس اور چین کے بھی اس آپشن پر عمل کرنے کی صورت میں کامیابی اسکو ھوگی ' جسکا پروگرام زیادہ بہتر ھوگا)
نوٹ؛۔ ان چار آپشن کے علاوہ اگر کسی کے پاس کوئی آپشن ھو کہ؛ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے پاس کیا آپشن ھیں؟ تو برائے مہربانی کمنٹ کرے۔ نوازش ھوگی۔