امریکہ کا اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا گرین سگنل ۔
آج کا میرا صبح کا بلاگ بہت اُمیدوں بھرا تھا اپنے وطن کے لیے اور پاکستانیوں کے لیے ، لیکن دوپہر کو آسمان پر ایک دم کالی گھٹائیں چھا گئیں اور اپنے ساتھ بارش کم لیکن افسوس ناک خبریں زیادہ لائیں ۔ کچھ ایسی بُری ڈویلپمینٹز ہوئیں جنہوں نے مجھے ہلا کے رکھ دیا ۔
ایک تو پاکستان میں ملک کے اندر ہی لڑتے ہوئے سینئر افسر کی شہادت ۔ دوسری خبر جو زیادہ خوفناک ہے وہ یہ کہ میرے امریکی خاص زرائع کے مطابق ، امریکہ نے اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے کا سگنل دے دیا ہے ۔ بلکہ اسرائیل نے اس سلسلہ میں انڈیا سے مدد کے لیے برابر رابطہ بھی قائم کر لیا ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے اعلی ترین فوجی زرائع کو بھی اس چیز کا علم ہو گا ۔ اس سے پورے خطہ میں قیامت برپا ہونے کا خطرہ ہے ۔ ٹرمپ ایک تو مسلمانوں کے شدید خلاف ہے ، دوسرا ایران کی نیوکلیر ڈیل کینسل کرنے کے پیچھے بھی امریکہ میں مقیم اور باہر انہیں قوتوں کا ہاتھ ہے جو کسی بھی مسلمان ملک کے ایٹمی طاقت بننے کے شدید خلاف ہیں ۔ بلکہ ٹرمپ نے ایران کی ڈیل کینسل کرتے وقت تو جواز ہی یہ دیا تھا کہ اس طرح باقی عرب ممالک بھی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں کُود پڑیں گے ۔
پاکستان اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے ۔ نواز شریف کی فوج خلاف مہم اپنے عروج پر ہے ۔ اربوں روپیہ اس میں داغا جا رہا ہے ۔ امریکہ میں زرائع ابلاغ پر اور مختلف تنظیموں پر ۔ حسین حقانی اور مشاہد حسین سید جیسے لوگ پاکستان آرمی کے خلاف انٹرنیشنل کیمپین کا باقاعدہ حصہ ہیں ۔ ساری انٹرنیشنل پاکستان مخالف قوتیں اب اکٹھی ہو گئ ہیں اور جان گئ ہیں کہ یہی موقع ہے جب پاکستان کو اس طرح کی کاری ضرب لگائ جا سکتی ہے ۔ سیاسی حکومت مستحکم نہیں ۔ مزید پاکستان آرمی بہت سارے محازوں پر اُلجھی ہوئ ہے ۔ اندرونی اور بیرونی فرنٹ دونوں ہی نہ صرف سُلگ رہے ہیں بلکہ خطرناک حد تک غیر محفوظ نظر آ رہے ہیں ۔
آئیے اس موقع پر ہم سب مل کر پاکستان فوج کی حوصلہ افزائ اور ہمت بندھانے کے لیے باہر نہ صرف سڑکوں پر نکل آئیں بلکہ غدار سیاسیت دانوں سے حساب چُکائیں اور ان کو نیست و نابود کر دیں ۔ اس مبارک مہینہ میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہو جائیں ۔
میری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ اپنی فوج کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالی کے حضور اس بابرکت مہینے کے صدقے دل سے دُعا گو ہوں کہ پاکستان کو ہر اندرونی اور بیرونی خطرے سے محفوظ رکھ ۔ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک قوم ، ایک ملت بن کے دکھانا ہو گا وگرنہ دشمن ہماری آپس کی لڑائ سے بیجا فائیدہ اُٹھا سکتا ہے ۔
خدارا پاکستان کو افغانستان ، عراق ، شام اور لیبیا بننے سے بچائیں ۔
پاکستان پائندہ باد
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔