سردی کا موسم آخری انگڑائی لینے کی تیاری میں ہے
سردی کی سوغات کے شوقین لوگ یہ برفی بنا لیں اگر سال میں ایک سے دو ماہ یہ برفی کھائی جاتی رہے تو بہت ساری کمزوریوں سے بچت رہے گی
أعضاء رئیسہ تندرست و توانا رہیں گے.
بچوں کو عمر کیمطابق کھلائی جائے
تو قد بھی بڑھ جائے گا
پڑہائی میں دل لگے گا قوت مدافت بحال رہیگی
خواتین کے بہت سارے مسائل حل ہوں گے کئی بار میں نے بنائی جن لوگوں کی زبان کو چسکا لگ گیافوائد سامنے رہے
وہ دل و جان سے فدا ہیں
اجزاء
گودہ کنوارگندل،،،، 5 کلو
دودھ گائے،،،،،،،،،،،،،،20 کلو
نشاستہ گندم،،،،،،،،،، 1 کلو
بھنے جو کا آٹا،،،،،،،،، 1 کلو
کھجور خشک،،،،،،،،،، 500 گرام
کشمش،،،،،،،،،،،. ،،،،،،، 250 گرام
مغز بادام دیسی،،،،،، 250 گرام
مغز پستہ،،،،،،،،،،،،،،،،، 100 گرام
کاجو،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،100 گرام
الائچی خورد،،،،،،،،،،،،، 50 گرام
چینی ڈالنے والے،،،،،،،3 کلو
گڑ کے شوقین،،،،،،،،،،،،4 کلو
ترکیب تیاری
کوار گندل کے گودے کو شیکر میں ڈال کر پتلا بنا لیں
پھر دودھ میں ڈال کر پکائیں لگاتار ہلاتے رہیں کہ نیچے نہ لگے یہاں تک کہ کھویا بن جائے اور گھی چھوڑ دے
نشاستہ اور جو کے آٹے کو
دیسی گھی میں بھون لیں
کھجور باریک کاٹ لیں، مغزیات موٹے کوٹ لیں يا کاٹ لیں
چینی يا گڑ کی چاشنی بنا کر کھویا اور
آٹا جو، نشاستہ شامل کرکے اچھی طرح
پکا لیں جب گاڑھا ہو جائے تو دیگر اجزاء شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے کھلے برتن میں جما کر برفی
کیطرح ٹکڑے کاٹ لیں
ذائقہ لاجواب، فوائد بیمثال دل دماغ تروتازہ، کمزوریاں دور، خوش رہ کر ہو جائیں مسرور
مقدار خوراک : تین سے پانچ بڑے چمچ کھانے والے روزانہ صبح خالی پیٹ دودھ کے ساتھ کھا لیا کریں ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : مقوی باہ حلوہ، جگر معدہ کی تیزابیت ختم کرے گا خشکی کے تمام امراض کو نیست نابود کردے گا اعضاء رئیسہ میں برقی قوت پیدا کرے گا جریان سرعت انزال کی شکایت ختم کرے گاجوان بنا دے گا
یہ حلوہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو دور کرنے کے لیے بہت مفید ہے .
یہ حلوہ خاص طور پر گھٹنوں اور جوڑوں کے درد، جلد اور بالوں کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔
اگر کم بنانا ہو تو گھیکوار کے گودے کی مقدار کے تناسب سے دوسری اشیا کم کرلیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ گھیکوار کا گودا سوا کلو لیتے ہیں تو دودھ پانچ لیٹر اور چینی 750 گرام ۔ بقایا اشیا کی مقدار کا چوتھائی حصہ لیجئے۔