الہ آباد (پریس ریلیز)۸؍نومبر
الہ آباد یونیورسٹی میں کانووکیشن کا انعقاد ہوا
شعبہ عربی و فارسی کے سید انوار صفی پوری یونیورسٹی کے پی جی ٹاپرس میں دوسری پوزیشن پر رہے
الہ آباد یونیورسٹی میں آج ۱۹۔۲۰۱۸ اور ۲۰۔۲۰۱۹ کے لئے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت یونیورسٹی کے چانسلر عزت مآب جناب آشیش کمار چوہان نے فرمائی جب کہ وزیر تعلیم ہند عزت مآب جناب دھرمیندر پردھان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقعہ پر پروفیسر ریتا بہو گنا جوشی اور سدھارتھ ناتھ سنگھ و دیگر ہستیاں بھی موجود رہیں ۔یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا سریواستوا نے مہمانان کی گلپوشی کی ساتھ ہی انھیں شال اور مومنٹو پیش کر استقبال کیا۔آج تقریباً۲۵۰؍ طلباء کو ان کی عمدہ کارکردگی کے لئے مختلف میڈل سے نوازا گیاان میں ۱۶۵؍ لڑکیاں شامل ہیںاورپی ایچ ڈی کی ڈگری لینے والوں کی تعداد بھی خاصی رہی۔واضح ہو کہ اس کانووکیشن میں شعبہ عربی و فارسی کے طالب علم سید انوار صفی نے پوری یونیورسٹی کے پی جی طلباء میں دوسری پوزیشن لے کر شعبہ کا نام روشن کیا ہے۔انھیں الہ آباد جوبلی سلور میڈل تفویض کیا گیا۔ا س کے علاوہ فارسی پی جی ٹاپر کا میڈل بھی انھیں دیا گیا۔اسی شعبے کی ڈاکٹر تحسین بانو کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔انھوں نے صدر شعبہ پروفیسر صالحہ رشید کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ لکھا ہے۔ان کے علاوہ گوہر تسنیم اور زبیر حسن کو بھی فارسی اور عربی کے ٹاپر کا میڈل دیا گیا۔یونیورسٹی کے دوسرے شعبوں میں بھی بچوں نے مختلف میڈل لئے ہیں ۔اقصیٰ نفیس کو ایم ایس سی آرگینک کیمسٹری میں گولڈ میڈل،آفرین صدیقی پی جی کامرس میں گولڈ میڈل، مریم علی کو بی ایس سی باٹنی میں ٹاپ کرنے کے لئے گولڈ میڈل، سارا احمد کو بی ایس سی کیمسٹری میں ٹاپ کرنے کے لئے گولڈ میڈل ، ثنا انوار کو بی ٹیک ٹاپر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔ان کے علاوہ بھی اردو فلاسفی وغیرہ میں بچوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر میڈل حاصل کئے ہیں۔اس موقع پر یونیورسٹی کی ایکزیکیٹو کائونسل اور اکیڈمک کائونسل کے ممبر اور دیگر مشاہیر تعلیم و دیگر شعبوں کے لوگ شریک ہوئے۔سابق ڈائیریکٹر ریزرو بینک محترمہ دیپالی پنت جو اسی یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں اور ایکزیکیٹو کائونسل کی ممبر بھی ،وہ خاص طور سے اس کانووکیشن میں شامل ہوئیں۔وزیر تعلیم نے اپنے خطاب میںیونیورسٹی کی ترقی میں ہر طرح سے مدد کرنے کا وعدہ کیا اور بچوں کو زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کی تلقین کی۔طلباء نے اپنی ڈگری اور سند کو لہرا کر ان کے مشورے کا خیرمقدم کیا۔شعبہ عربی و فارسی الہ آباد یونیورسٹی ان تمام سند یافتگان کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے سنہری مستقبل کی دعا کرتا ہے۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...