(Last Updated On: )
بھارتی ریاست اتر پردیش کے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ناتھہ نے تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس کا 443 سال پہلے والا نام ’’پریاگ راج'‘‘ بحال کریں گے۔ یوگی 30 نومبر سے شروع ہونے والے بڑے مذہبی تہوار کُنبھہ میلے سے پہلے نام بدلنا چاہتے ہیں، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔
نام بدلنے کے اعلان پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے۔
لیکن ہم کیا کہہ سکتے ہیں جو دھرم پورہ، سنت نگر، کرشن نگر جیسے نام ہی نہیں اَمر کوٹ کا نام بھی بدل کر عمر کوٹ کرچکے ہیں ۔ حالانکہ اَمر کوٹ کے کوئی مذہبی معنی بھی نہیں تھے۔
کوئی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور کوئین میری کالج کے نام بدل کر دکھائے۔
"