اللہ کی مخلوق کی خدمت!
گذشتہ دنوں خیابانِ امین سوسائٹی کے مالکان کے درمیان جاری چند سالوں کی لڑائی کے بعد صلح کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں چند مخصوص لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا ۔تقریب میں میزبان اور دیگر مقررین نے آئندہ آنے والے وقت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن ممبران کا بھی شکریہ اداکیا گیا جو گذشتہ کئی سالوں سے اپنے مکان یا پلاٹ کے قبضہ ملنے کا انتظار کررہے ہیں اِس موقع پر سوسائٹی مالکان نے اپنے اِس پروجیکٹ کو اللہ کی مخلوق کی خدمت قرار دیا۔بے شک اِس پروجیکٹ کو اُس وقت اللہ کی مخلوق کی خدمت کہا جاسکے گا جب اِس کی تکمیل خوش اسلوبی اور کامیابی سے ہوگی ۔میں ممبر ہونے کی حیثیت سے پراُمید ہوں کہ آپ ہم سے کیے گئے وعدوں کی جلد از جلد پاسداری کریں گے اور انشاء اللہ خیا بانِ امین کی رونقیں جلدبحال ہونگی۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔