ڈاکٹر رضیہ حامدکے زیر ادارت اور ڈاکٹر سیدمحمد حامدو ڈاکٹر سید افتخار علی کے زیر سرپرستی جشن صدسالہ اے ایم یو کی مناسبت سے علی گڑھ تحریک سرسید اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نمبرپر منظوم تاثرات
رضیہ حامد کا جریدہ ہے جو فکروآگہی
اس کا ہے مخصوص نمبر جشنِ اے ایم یو صدی
ہے یہ تحریک علی گڈھ اور سرسید کے نام
مٹ نہیں سکتے کبھی جن کے نقوش سرمدی
ہے حمید اللہ خاں کے نام اس کا انتساب
علم و دانش کے لئے تھی وقف جن کی زندگی
اس کے ۹۹۶ صفحات ہیں اس کے گواہ
اس کی عصری معنویت کم نہیں ہوگی کبھی
ہے یہ معیاری مضامیں کا خصوصی انتخاب
ذہن کو ہوتی ہے حاصل جن کو پڑھ کر تازگی
جشنِ صد سالہ پہ اس کے میری دو نظمیں یہاں
بخشتی ہیں ذہن کو میرے نشاط و سرخوشی
یہ محمد حامد و رضیہ کی علمی پیشکش
جشن صد سالہ پہ اس کے ڈالتی ہے روشنی
114ادیبوں کے مضامیں اس میں ہیں
جن کا ہے موضوع برقی جشنِ اے ایم یو صدی