::: ایتھوپیا کے شاعر اور ڈرامہ نگار ایلامایاھو گیبرے ہیووٹ {Alemayehu Gebrehiwot} :::
ایتھوپیا کے شاعر اور ڈرامہ نگار ایلاما یاھو گیرے ہیووٹ ۱۹۶۲ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے تعلیم ایتھوپیا کی میکلاو یونیورسٹی، عدیس بابا میں حاصل کی۔ کچھ دن ایتھوپیا کی وزارت ثقافت میں ملازمت کی۔ انھوں نے اوسکروائیلڈ کے ڈرامے ۔۔" لیڈی ونڈرور" کا ایتھوپیا کی زبان "امہاری" {AMHARIC] میں ترجمہ کرکے ہیگر تھیٹر میں پیش کیا۔ انھوں نے ۲۰۰۰ میں امریکہ کی ریاست مرے لینڈ ہجرت کی۔ ۲۰۰۶ میں امہاری زبان میں ان کا شعری مجموعہ " نڈریڈ بہن" کے نام سے شائع ھوا۔ ان کی شاعری کو امہاری زبان سے انگریزی میں ایتھوپین ۔امریکن ماہر لسانیات "لیتا ول ہیل "نے ترجمہ کیا۔ ایلامایاھو گیبرے ہیووٹ آج کل وڈ برج ، ورجینا، امریکہ میں قیام پذیر ہیں۔
۔-۔-۔- احمد سہیل ۔-۔-۔–
" اوکے۔۔۔ جلاوطن ھو جاو"{OK, let’s be exiled!}
ایلاما یاھو گیرے ہیووٹ / ایتھوپیا۔ زبان امہاری
ترجمہ: احمد سہیل
جی ہاں مجھے جلاوطن ھونے دو
ہمارے خاندان سے دور
ہمارے پیارے ملک
ہمارے گاوں، ھمارے دریاوں
چلو! جلدی کرو
جی ہاں ۔۔۔۔ جلاوطن ھونے دو
مریم نے یہ پاوں سے گھسیٹا
اس ریگستان پر
اسکی باہوں میں یسوع مسیح کے ساتھ
پھر
کسی کی پناہ میں ہمیشہ کے لیے بھول جاتے ہیں
واپس جانے کے لیے سوچنا شروع کردو
خیالی گھروں کو تعمیر کرتے ہیں
ہمارے دلوں کے معاملوں کو حل کرنے کے لیے
وہ ان کو مال وبرکات سے بھر دیتے ہیں
گائیوں کے گھر آنے تک
جی ہاں ۔۔۔ واپسی کی اجازت دو
چلو کبھی پرسکوں نہ ہوجانا
۔۔۔۔۔۔ تعارف و ترجمہ: احمد سہیل ۔۔۔۔۔۔
یہ کالم فیس بُک کے اس پیج سے لیا گیا ہے۔