(Last Updated On: )
عالمی یومِ سمندر اور سیاحت کے لئے
آج دنیا بھر میں تقریبات کا ہے انعقاد
ہو سمندر کا سفر سب کے لئے محفوظ تر
ہے ضروری ہو سبھی ملکوں میں باہم اتحاد
بحری قزاقوں نے سب کا کردیا جینا حرام
آج بحری سرحدوں کو لے کے برپا ہے فساد
دسترس میں سب کی ہوں فطرت کی بحری نعمتیں
دور ہوجائے جہاں سے بغض و نفرت اور عناد
زد میں ہیں آلودگی کی آب و آتش ،خاک و باد
ہے کوئی ناشاد برقی اعظمی، کوئی ہے شاد