آج فیصلے کا دن
آج سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سنانا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف صاحب ،ان کے فیملی ممبران ،اسحاق ڈار،،کیپٹن صفدر سب کو نوٹسز بھیج دیئے گئے ہیں ۔آج ساڑھے گیارہ بجے فیصلہ ہو گا ،مزے کی بات یہ ہے کہ اس وقت میں سورہا ہوں گا ،اس لئے جب میں ایک بجے کے قریب اٹھوں گا ،تو معاملات سے آگاہی ہو جائے گی ،شکر ہے ٹی وی اینکرز کی فہم و فراصت سے محروم رہوں گا ۔تمام فہم و فراصت سے بھرپور اینکرز ،تجزیہ کاروں اور سیاسی لوگوں کی یہ متفقہ رائے ہے کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہو گا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا ۔خدا خیر کرے ایسا فیصلہ نہ آئے جو تاریخی ہو ،تاریخ کے تمام بڑے فیصلے تباہ کن ثابت ہوئے ہیں ۔خیر آگے چلتے ہیں ۔یہ بھی تاریخی حوالے سے ایک عظیم اور انوکھی بات ہے کہ تین رکنی بنچ کا فیصلہ پانچ رکنی بنچ سنانے جارہا ہے ؟آج کا دن پاکستان کی عظیم قوم کے لئے بھرپور رہے گا ،ٹی وی پر اینکرز بولیں گے اور کمال کردیں گے ،گلی ،کوچوں ،گھروں اور سڑکوں پر عوام اپنی رائے کا اظہار کررہے ہوں گے ۔سمجھ لیں آج کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہے ،جو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو رہا ہے ۔فیصلہ ہونے جارہا ہے کہ حقیقی چیمپئین کون ہوگا ؟فیصلے سے پہلے ٹی وی چینلز پر تباہ کن ٹکرز چلیں گے ،پھر ان ٹکروں پر بحث و مباحثہ ہو گا ۔اس لئے آج کے دن میلے میں خوب رونقیں رہین گی ،اب فیصلہ کیا ہو گا ،اس پر بھی بات کر لیتے ہیں ،نمبر ون میڈیائی پیشن گوئی یہ ہے کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیا جائے گا ۔یعنی انہیں گھر بھیج دیا جائے گا ۔یا ان کا مقدمہ ٹرائل کورٹ کے حوالے کردیا جائے گا ۔یا ہو سکتا ہے فیصلے میں دونوں باتیں ہوں ،ناہل بھی قرار دیا جائے اور کیس ٹرائل کورٹ کے بھی حوالے کردیا جائے ۔اگر ایسا فیصلہ سامنے آیا تو ٹی وی چیبلز پر یہ ٹکر نمایاں ہو گا ،نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ،اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جاتا ہے۔دوججز تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف صاد ق اور امین نہیں رہے ۔اس لئے میڈیائی افواہیں تو یہی ہے کہ نواز شریف کا جانا ٹھہر گیا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ ردی کے ٹوکڑے میں عدالت پھینک دے اور نواز شریف بری قرار دیئے جائیں ۔اس پر ویسے بات نہیں ہو رہی ،کیونکہ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اس کا امکان نہیں ۔لیکن امکان تو یہ بھی ہو سکتا ہے ۔یہ بھی ممکن ہے کہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھیجا جائے اور نواز شریف صاحب کو کہا جائے کہ جب تک کیس ٹرائل کورٹ میں ہے ،آپ عارضی طور پر مستعفی ہو جائیں ،جب ٹرائل کورٹ اپنا فیصلہ سنا دے ،جو کہ اگر آپ کے حق میں آئے تو وآپس آجائیں ،اس فیصلے کا بھی واضح امکان ہے ۔جو بھی ہو حلوائیوں کی موجیں ہیں ،فیصلہ نواز شریف کے خلاف جائے یا ان کے حق میں آئے حلوائی آج بڑے پیسے بٹوریں گے ۔سوال یہ کہ اگر نواز شریف صاحب نااہل ہو گئے تو کیا سسٹم رہے گا ،جمہوریت چلتی رہے گی ،اس پر بھی آگے جاکر بات کرتے ہیں ۔ویسے نواز شریف نااہل ہو گئے تو کس گھر جائین گے ،ان کے مطابق تو ان کا کوئی گھر بھی نہیں ہے ۔ان کا گھر تو برطانیہ کے دارالخلافہ لندن میں ہے ؟ایک بات یاد رکھیں جو بھی نیا وزیر اعظم آئے گا ،وہ نواز شریف کا خیر خواہ ہی ہو گا ۔یاد ہے ایک زمانے میں پنجاب کا وزیر اعلی کھوسہ بنا تھا ،لیکن اصل اختیارات تو شہباز شریف کے پاس ہی تھے ۔چوہدری نثار نے تو بھیا نواز شریف کو ایماندارانہ اور زمہ دارانہ مشورہ دیا ہے کہ جو بھی فیصلہ آئے ،اسے قبول کر لیا جائے ،اسی میں سب کی بچت ہے ۔ویسے نثار بھیا نے ایک بات کمال کی کہ نواز شریف شریفانہ مزاج کے ڈیسنٹ انسان ہیں ،اس لئے ہر کسی نے ان سے فائدہ اٹھایا ہے ۔خوفناک بات یہ ہے کہ اگر فیصلے میں نواز شریف صاحب کے بچوں کا زکر آیا ،انہیں نااہل قرار دیا گیا تو پھر کیا ہو گا ؟مریم نواز شریف جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کی بھاگ دوڑ وہ سنبھالیں گی ،انہیں بھی تو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے اور وہ بھی پانچ یا دس سال کے لئے ۔اگر ججوں نے کہا کہ وہ بینیفیشل ٹرسٹی تھی ،لیکن ہمیشہ اپنے آپ کو ٹرسٹی آنر کہتی رہی ،کاغزات میں بھی ہیرا پھیری کی گئی ،کیلیبری فونٹ کا بھی فیصلے میں زکر آسکتا ہے ۔دھوکہ دہی اور جعلی کاغزات کی بھی بات کی جاسکتی ہے ۔مریم نواز نااہل ہوئیں تو سوال یہ کہ پھر مسلم لیگ کا اگلہ جانشین کون ہو گا ؟چوہدری نثار نے اپنی پریس کا نفرس میں یہ بھی کہا کہ ملک کو گھیرا جارہا ہے ،جس کا انہیں اور کچھ سویلین اور فوجی لوگوں کو پتہ ہے ،اس لئے پاکستان کسی قسم کے سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔نثار کا یہ پیغام نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے لئے تھا ۔تمام صورتحال یہی بتارہی ہے کہ نواز شریف کے لئے مشکل ترین وقت آنے والا ہے ۔ایک بات یاد رکھیں شہباز شریف اگر جانشین نہیں بنتے تو نثار کی تمام پریس کانفرس درست ثابت ہو گی ۔دیکھا جائے تو نثار کے ساتھ ساتھ شہباز بھی تنہائی کا شکار رہے ہیں ۔لیکن ہمیشہ یہ دونوں ایک ساتھ رہے ہیں ۔نثار بھائی نے رومن سلطنت کی بھی بات کی اور فرمایا کہ ان کا کام سیزر کے کان میں یہ کہنا تھا کہ تم انسان ہو ،تم انسان ہو ۔ویسے نواز شریف صاحب ایک بات یاد رکھیں اب بھی سمجھ جائین کہ آپ کے ساتھ ہاتھ کون کرنے جارہا ہے ،وہ خوشامدی یا نثار اور شہباز ۔میری نگاہ میں خوشامدی ۔اب سوال یہ ہے کہ فیصلے کے بعد کیسا ردعمل دیکھنے کو ملتا ہے ،مزاحمت سامنے آتی ہے یا فیصلہ مان لیا جاتا ہے ،ویسے طلال ،دانیال وغیرہ خاموش ہو گئے ہین ،ٹوئیتر بھی خاموش ہے ،کہیں یہ سب بھاگ تو نہیں گئے ؟کہیں ان کو معلوم تو نہیں ہو گیا کہ آج کیا ہونے جارہا ہے؟نواز شریف صاحب یاد رکھیں یہ تمام خوشامدی بھاگ جائیں گے ،شہباز اور نثار آخری دم تک آپ کے ساتھ رہیں گے ۔نثار اور شہباز کی سیاسی دنیا میں پوسٹ نواز مسلم لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اب نواز شریف ایک فادر فگر کے طور پر رہیں گے ،جیل بھی گئے یا وطن سے چلے بھی گئے تو ہمیشہ مسلم لیگ ن کے فادر فگر رہیں گے ۔ووٹ تو ن کو نواز شریف کی وجہ سے ہی پڑتے ہیں ۔ابھی تو ظفر حجازی کا کھڑا بھی سامنے آنا ہے ؟یہ ظفر حجازی سیف الرحمان کی طرح سلطانی گواہ بھی بن سکتے ہیں ۔ابھی تو ماڈل ٹاون لاہور کا کیس بھی سامنے آئے گا ؟نواز شریف کے ساتھ ساتھ احتساب کا آگے کا نظام کیسا ہو گا ؟کیا نواز شریف کی نااہلی کی بنیاد پر سسٹم تبدیل ہو گا ،کیا شفاف جمہوریت آئے گی یا پھر آگے آپ سب مجھ سے زیادہ سمجھدار ہیں ؟لگتا ہے صاد ق اور امین کی زد میں بڑے لوگ آئیں گے ؟لیکن ایک بات یاد رکھیں جو بھی فیصلہ آیا سسٹم تباہ نہیں ہوگا ،لیکن کمزور ضرور ہو گا۔آج کا سورج بھی غروب ہو جائے گا ،جمہوریت پھر بھی چلتی رہے گی ،ویسے نثار کی ججمنٹ کے بعد ایک کام ہوا ہے ،دانیال ،طلال اور توئیترخاموش ہو گیا ہے اور ٹی وی پر نواز شریف کے دور حکومت کے عظیم اور ترقی کے کاموں کے اشتہارات خوب چل رہے ہیں ۔باقی آج کے فیصلے کے بعد ۔اب تک کے لئے اتنا ہی
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔