:::" ایک پرانی پاکستانی فلم " قسم اس وقت کی" ۔ { مجھے یاد ہے زرا زرا} :::
===============================================
فلم " قسم اس وقت کی " کی آدھی کاسٹ کا تعلق مغربی پاکستان اور آدھی کاسٹ کا تعلق سابقہ مشرقی پاکستان سے تھا۔ یہ فلم پاکستانی ائیر فورس اور حب الوطنی کے موضوع پر مبنی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب مشرقی پاکستان ۔۔ پاکستان کے ہا تھوں سے نکل رہا تھا۔ لہذا 1965 کی پاکستان ہندوستان کے پس منظر میں جذبہ حب الوطنی اور پاکستان کی عسکری بالخصوص فضائیہ کی قوت اور جنگی اور فضائی مہارت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ یہ فلم اس وقت کی سیاسی اور قومی ضرورت سمجھی گئی۔ کیونکہ قوم سیاسی بحران اور مسائل کا شکار تھی۔ ۔ زاتی طور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ فلم "جاگو ہوا سویرا" کے بعد مکمل طور دوسری پاکستانی " ادبی " فلم تھی۔ جس کی ٹیم میں اردو کے قد آور ادباء اور شعرا شامل تھے۔
جب میں اپنی یادوں کو ٹٹولتا ہوں تو تو یار آتا ہے کہ یہ فلم جمعہ کے دن 12 دسمبر1969 کو کراچی کے نشاط، خیام اور ریلیکس سینما { ناظم آباد} میں لگی تھی۔ میں نے اس کا دوسرا شو احمد ہمیش کے ساتھ دیکھا تھا۔ ٹکٹ آسانی سے مل گیا تھا۔ مگر فلم دیکھنے کے دوران فلم احمد ہمیش کی تبصرہ گوئی کے سبب یکسوئی سے فلم کا کا لطف نہ اٹھا سکا ۔ پھر کچھ دن بعد یہ فلم میں نے اکیلے دوبارہ دیکھی۔ فلم " قسم اس وقت کی" کی پوری ٹیم بہت شاندار تھی مگر یہ فلم زیادہ بزنس نہیں کرسکی۔ اس کی عکاسی، کہانی، مکالمے، گیت/ غزلیات ادبی رچاو کے ساتھ پیش کی گئی تھی۔ دیکھیں اس فلم کی ٹیم میں کیسے کیسے بڑے فلم اور ادب کےلوگ شامل تھے۔
* ہدایت کار : اے جے کاردار
** موسیقار: سہیل رعنا، نتھو خان۔ خان عطا الرحمان
***گلو کار: مہدی حسن، مجیب عالم، بشیر احمد، رونا لیلی
**** کہانی: پروفیسر احمد علی۔ شاہد حسین
**** مکالمے: زیڈ اے بخاری۔ شاہد حسین اور داود خان
***** شاعری : جوش ملیح آبادی، فیض احمد فیض، حبیب جالب، اور فیاض ہاشمی
****** کاسٹ : طارق عزیز، رزینہ، سلطان راہی، صمد، شبنم اور روزی
****** گیت اور غزلین:
" سب قتل ہوکے تیرے مقابل سے آتے ہیں آئین ہیں " { فیض احمد فیض۔ گلوکارہ: فریدہ خانم}
"منزل ،یہ شوق کی منزلیں " { حبیب جالب۔ گلو کار مہدی حسن}
" اک تم ہو ایک میں ہوں " {فیض احد فیض۔ گلو کار بشیر احمد ۔ رونا لیلی}
"اس دھوپ کنارے شام ڈھلے " { فیض احمد فیض۔ گلو کار مجیب عالم}
" قسم اس وقت کی جب زنگی کروٹ بدلتی ہے" جوش ملیح آبادی۔ گلو کار مجیب عالم}
" رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی" { فیض احمد فیض ۔ گلو کار مجیب عالم}
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔