(Last Updated On: )
ایک ہی بیل پر لگی ايکپلہ میٹھی اور دوسری کڑوی اس کى کيسے ہوتا ہے؟
یعنی کہ سوال یہ ہے کہ ایک ہی پودے کے پھلوں کا مختلف ذائقہ کیوں ہوتا ہے ؟
جواب۔ اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔
نمبر ایک تو یہ ہوسکتا ہے کہ اس پودے میں cross pollination ہوئی ہو، یعنی کہ اس پودے کا مادہ پھول کو قریب موجود کسی اور پودے کے نر پھول کے پولن نے fertilize کیا ہو جس سے اس مادہ پھول میں جو بیج بنے گا وہ بیچ باقی پودے کے بیجوں سے جینیاتی طور پر مختلف ہوگا ، جس سے اس بیج میں بننے والے ہارمونز کی مقدار بھی مختلف ہوسکتی ہے اور بیج کے یہ ہارمون بننے والے پھل پر اثر کرتے ہیں۔اور ککڑی کے خاندان (Cucurbitaceous) میں ایسا ہوتا ہے کہ پودے پر مادہ پھول الگ سے موجود ہوتے ہیں اور نر پھول الگ سے، سو self pollination بھی ہوسکتی ہے یعنی کہ ایک ہی پودے کے نر پھول اور مادہ پھول کا ملاپ اور cross pollination بھی ہوسکتی ہے یعنی کہ ایک پودے کا نر پھول دوسرے پودے کے مادہ پھول سے بھی ملاپ کرسکتا ہے، جس سے پیدا ہونے والا بیج دونوں پودوں کا مکس جینیاتی مادہ رکھے گا ۔۔
دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے اس پھل کو بنانے والے سیلز کسی وجہ سے ڈیمج ہوگئے ہوں یا پودے کے اس حصے میں کسی بیماری یا مسلے کی وجہ سے nutrients کی صحیح مقدار نہ پہنچ پا رہی ہو جس وجہ سے وہ پھل باقی پھلوں سے ذائقہ اور گروتھ میں پیچھے رہ گیا۔۔۔
~وارث على۔