::: ایک بہترین فلم " اسٹالین کی موت " :::
میری عادت ہے کہ ہوائی جہاز کے سفر کے دوران میں کتاب پڑھتا ہوں مگر اس بار میں نے ایسا نہیں کیا۔ پچھلے دنوں میامی سے پانامہ سٹی سفر کرتے میں نے ۸ دسمبر ۲۰۱۷یلیز ہونے والی فلم اسٹالین کی موت {The Death of Stalin} دیکھی ۔ یہ فلم کا مرکذی موضوع " تشدد کا طربیہ" ہے۔ یہ فلم بنیادی طور پر مزاحیہ فلم ہے جس کو فساد اور مضحکہ خیز سیاسی ایکشن فلم ہے۔ جس میں تاریخی علامتوں کو مسترد کیا گیا ہے اور انتہا پسندی اور " ہائپر حسیّت" کو بے نقاب کرتی ہے۔ یہ فلم روس کے آمر { ڈکٹیٹر} جوزف اسٹالین کی موت کے بعد اقتدار کی جنگ کو بیان کیا گیا ہے۔ اس اقتدار کی جنگ میں جارجی مینکوف، نکیٹا خروشیف، اور خفیہ پولیس کے سربراہ لوٹینو بریا کی " تکونی" کشمکش بڑے مزاحیہ اور جارہانہ انداز میں دکھائی گئی ہے۔
اس فلم میں اسٹالین کے جنازے کے دن کروشیف اور زوکوف کے کے درمیان بڑے زبردست مکالمے سنے کو ملتے ہیں جس میں زوکوف مالنکوف کی حمایت کرتا ہے۔ کانفرس روم کے ہاہر خروشیف سویٹ فوجیوں سے خطاب کرتے ہیں پھر زوکوف اور بریا کے حامیوں کو گرفتاار کرلیا جاتا ہے۔ خروشیف اور ان کے حامیوں نے پربیا پر خصوصی عدالت میں غداری اور جنسی حملوں کا مجرم قرار دیا اور بھر انھیں قتل کردیا گیا ہے۔ اور اس کی لاش کو جلا دیا گیا اور استالین کی بیٹی سوتیلا کو ویانا بھجوادیا جاتا ہے۔ اور اس بات کا کا یقین دلواتے ہیں کہ ان کے بھائی ان کی حفاظت میں رہیں گے۔ اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ فلم " اسٹلین کی موت" میں ایک منظر دیکھ کر ناظرسکتے میں آجاتا ہے جب اسٹالین کی موت کے بعد اسٹالین کے دماغ کو کاٹ کر باہر نکال کردیا جات ہے اور اسے امریکہ بھجوانے کی کوشش کی جاتی ہے جس پر اسٹالین کا بیٹا شدید احتجاج کرتا ہے۔ بھر کئی سال بعد سویٹ تونیں کے سپریم رہنما کروشیف اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا صفایا کرنے کے بعد ایک کنسرٹ میں بیٹھے نظر آتے ہیں اور اس کنسرٹ میں سویٹ یونین کے مستقبل کے رہنما لیوند برزنیف بھی بیٹھے نظر آتے ہیں۔ یہ فل دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ یہ فلم پاستر ناک کے ناول " ڈاکٹر ثواگو" میں پوشیدہ رموز اور روسی کمیونسٹ پارٹی کے سقم کی خاصی حد تک تشریح اور تفھیم بھی لگتی ہے۔
جو پاستر ناک آنے والے سویت یونین میں دیکھ رہے تھے۔ اس فلم کو " لایعنی" {ABSURD} طربیہ بھی کہا گیا۔ اس فلم کے بارے میں "روسی فارد لینڈ پارٹی" کے سربراہ کا کہنا ہے کہ" فلم " اسٹالین کی موت" برطانوی دانشوارنہ طبقے کے لیے ایک غیر معمولی عمل ہے۔ جو روسی مخالف کے خلاف جنگ کا
حصہ ہے"۔ اس فل کے دہیست کارارماڈلاولنچی ہیں انھوں نے ڈیورڈ شیلر، نکولاس ڈویل ایڈیسن کوفی، اورکیوںبوڑو کے ساتھ ملکر نےاس فلم کا اسکرین پلے لکھا۔ یہ فلم فینی نوروز تھری روم کی کتاب {La mort de Staline} پر مبنی ہے۔ فلم میں خروشیف کا کردار اسٹیفو بوسکی اور جوزف اسٹالین کاردار ایڑن میلوگن نے ادا کئے ہیں۔ اس فلم کا دورانیہ ۱۰۷ منٹ ہے۔ یہ ایک لاجواب فلم ہے۔ اگر موقع ملے تو یہ فلم ضرور دیکھیے گا۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔