(Last Updated On: )
کررہا ہوں ان دنوں میں آنلاین شاعری
میرے والد برق تھے اور میں ہوں برقی اعظمی
شہر اعظم گڈھ ہے یوں تو میرا آبائی وطن
مستقل دہلی میں کرتا ہوں بسر اب زندگی
شبلی کالج تھا وطن میں میری علمی زادگاہ
فارسی میں ایم اے اور پی ایچ ڈی جے این یو سے کی
ریڈیو کے فارسی شعبے سے تھا میں منسسلک
تھا جہاں نشرو اشاعت میرا فرض منصبی
میری سوشل میڈیا ہے ان دنوں اپنی شناخت
غم غلط کرتا ہوں اپنا کرکے جس پر شاعری
یوں تو دنیا بھر میں ہیں میرے ہزاروں قدرداں
میر کی دلی میں ہوں لیکن شکار بے رخی
میرے رخش فکر کی مہمیز ہیں اہل قلم
" قدر گوہر شاہ داند یا بداند جوہری "
آج قرب و بعد میں کوئی نہیں ہے فاصلہ
اپنی انٹرنیٹ سے ہے اہل نظر سے دوستی
میری اپنی زندگی کی بس یہی ہے سرگذشت
گامزن ہے سوئےمنزل کاروان زندگی
"من ترا حاجی بگویم تو مراحاجی بگو"
کہتے ہیں اک دوسرے سب یہ برقی اعظمی