ادرک میں Gingerol نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو کہ کالی مرچ میں پائےجانے والے کیمیکل Piperine سے ملتی جلتی خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ کیمیکل Anti- inflammatory اور Anti- oxidant خوبی رکھتا ہے۔ ادرک گھٹنوں اور جوڑوں کی سوجن کم کرتی ہے، خون کی نالیوں سے کولیسٹرول کم کرکے ان کو کھولتی ہے تاکہ خون رواں دواں ہو۔ دل کو مضبوط ، ہائی شوگر کو کم اور موٹاپا کم کرتی ہے، ڈیپریشن اور بھولنے کی بیماری سے بچانے کے ساتھ ساتھ جسم میں موجود Free Radical مالیکیولز جو کینسر بناتے ہیں ان کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ حاملہ خواتین کو صبح اٹھتے وقت قے آتی(Morning Sickness) ہے، دوران سفر قے، (Motion Sickness) ہوجاتی ہے۔ ادرک کا قہوہ یا اس کا چھوٹا سا ٹکڑا چبا لیں ۔۔۔۔۔۔
پٹھوں کے درد کیلئے بھی مفید ہے۔ موٹاپا طرح طرح کی بیماریوں جیسے شوگر، دل کی بیماریاں، مختلف کینسرز مں مبتلا کردیتا ہے، ادرک اس کا زبردست توڑ ہے۔ اس کا قہوہ وزن گھٹاتا ہے۔ ادرک Anti Bacterial اور pain reliever ہے۔ دانتوں کے درد میں بھی مفید ہے۔ اس کا ایک ٹکڑا دکھتے دانت کے نیچے رکھیں اور پھر اثر دیکھیں ،
منہ کی بدبو میں بھی اس کا چبانا مفید ہے، ادرک نزلہ کو روکتا ہے، فوڈ پوائزنگ میں مفید ، بیکٹیریا انفیکشن کم کرتا ہے، پٹھوں کے درر میں مفید، ، اور جسم کا مدافعتی نظام کو بہتر کرتا ہے، ادرک Anti- inflammatory ہے لیکِن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے خصوصاً حاملہ خواتین جب وہ آخری مراحل میں ہوں ادرک کھانے سےگریز کرنا چاہیے، یہ Miscarriage کا سبب بن سکتی ہے۔ دل کےمریض خصوصاً وہ جو Blood Thinner دوائی لے رہےہوں۔ادرک کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ دل کی دوائیوں کا اثر زائل کردیتی ہے۔
دیسی طب میں افعال و خواص ۔۔۔۔۔۔
مزاج ، گرم تر، محرک، مقوی جگر اور گردے، محلل غذا، سوزشِ عضلات، مسکن اعصاب، و دماغ، مولد صفراء، مقوی باہ ، مولد حرارت غریزی، مشتہی، محلل اورام، کاسر ریاح، مدر حار، قاتل کرم، دافع تعفن ۔۔۔۔۔۔
1. نزلہ و زکام اورچھینکوں کا مؤثر ترین علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی تین حصے اور دودھ ایک حصہ ، چائے بناتے ہوئے ادرک کی ایک قاش اورحسب ضرورت گڑ ڈال کر چائے تیار کریں، پسی ہوئی ہلدی1گرام، ادرک کی ایک قاش اور پانچ عدد کالی مرچیں کپ میں ڈال لیں اور پھر کپ میں گرم گرم چائے ڈال کر صرف چائے پیئیں، چائے پیتے ہی نزلہ وزکام اور چھینکوں کو فوراً آرام آ جائےگا ۔ ان شاءاللہ
2. جگر سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتی ہے،
ادرک کی ایک قاش کا قہوہ مہینےمیں صرف دو تین بار پینے سے جگرِ کی زہریلے مادوں کا اخراج ہو جاتا ہے،
3. ادرک کا مربہ ، ادرک سو گرام کی قاشیں بنا لیں، دیگچی میں پانی ڈال کر تھوڑا سا نمک پانی میں ڈال دیں اور پھر ادرک کی قاشیں ڈال کر آگ پر ایک ابالا دے کر پانی نکال دیں، چار مرتبہ یہی عمل کریں ، پانچویں بار دو سو گرام چینی ڈال کر پکائیں، مربہ ادرک تیار ہے،