جناب ڈاکٹر اظہار احمد گلزار جنم دن کی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔ اللّٰہ پاک آپ کو ایسی ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے ، سالگرہ کے اس سال کا لمحہ لمحہ کئی صدیوں پر محیط ہو ، سالگرہ کی اس تقریب میں اللّٰہ پاک خود تشریف فرما ہوتے ہیں اور گزرے سال سے آئیندہ سال کو گرہ فرماتے ہیں اور یوں یہ زندگی کا تسلسل رواں دواں رہتا ہے اور ڈاکٹر اظہار احمد گلزار کی سالگرہ کی یہ تقریب دو آتشہ ہو جاتی ھے ۔
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار یوں ہی مانند پھول مہکتے اور مہکاتے رہیں بالکل اسی طرح جیسے اکیلا گلاب خوشبو کا ایک ھجوم اپنے ساتھ رکھتا ھے اور خوشبو فضا میں گھل گھل کر بنی نوع انسان کے ذہن و قلب کو بالکل اسی طرح معطر و مطہر فرماتی ھے جیسے آپ کی شاعری اور دیگر اصناف ادب پر طبع آزمائی فرماتے ہیں تو قاری کی سماعت و بصارت کے ذریعے شعور و وجدان میں پہنچتے ہی تحلیل ھو کر شفافیت اور عطر آگیں خاصیت سے لبریز ڈاکٹر اظہار احمد گلزار آپ جدھر سے گزر جاتے ہیں، بہاریں جھومنے لگتی ہیں ، روشنیاں مسکرانے لگتی ہیں اور آپ اپنے جلو میں زندگی اور بیداری کا سیلاب نور لے کر چلتے ہیں ۔ کسی بھی محفل ، مجلس یا تقریب میں شرکت فرما ھوں تو ایک عجیب نور و سرور کا احساس ھوتا ھے ۔ ڈاکٹر اظہار احمد گلزار کا شمار ان شخصیات میں ھوتا ھے جو شگفتہ خیالات ، زندہ تصورات اور جاندار تخیلات رکھتے ہیں۔
پیارے دوستو! اگر آپ ڈاکٹر اظہار احمد گلزار جیسی شخصیت سے نہیں ملے تو انھیں تلاش کیجئے وہ یہیں کہیں انہی خاک کے پتلوں کے جم غفیر میں مجسمئہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار یقیناً آپ مطالعہ تو فرماتے ہی ھوں گئے آئیندہ نسلوں کو قرض ھے اور آپ کا فرض ھے کہ کتاب دوست بنائیں اس مبارک دن کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب اور دوست و احباب میں مثبت مضامین کی کتب تحفتاً پیش کریں تاکہ وہ بھی کتاب دوست بنائیں ۔ ڈاکٹر صاحب گزارش گزار ہوں کہ آپ اور اہلِ خانہ ہر سالگرہ کے موقع پر اس دن کو یادگار بنانے کے لئے پودا لگائیں جس پر آج کے اس اہم دن کی تفصیل و افادیت کنداں ھو ۔
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار زندگی کریں اور زندگی کرنے دیں محبت میں گوندھی زندگی کریں ، زندگی کے چہرے پر دمکتے مہکتے رنگوں اور ان رنگوں کی رقص رچاتی خوشبو کی طرح مثبت سوچ ، درست زاویہ نگاہ ، حقیقت پسندی ، ترقی پسندی ، اعلیٰ ظرفی ، انسان دوستی ، کتاب دوستی ، روشن خیالی اور خرد افروزی کی نوید دیں ، آئیندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت دیں تاکہ اجتماعی سوچ کو انفرادی سوچ پر فوقیت دے سکیں ۔
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار اللّٰہ پاک آپ کو زندگی کے تمام عوامل میں کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازیں ۔ اللّٰہ رب العالمین آپ اور اہلِ خانہ کو صحت مند طویل زندگی سے نوازیں، التجاء گزار ھوں کہ خالق کائنات اللّٰہ رحمت للآلمین سے کہ آپ کی آئیندہ نسلوں کے مستقبل روشن و تابناک فرمائیں ۔
محترم ڈاکٹر اظہار احمد گلزار آپ جنم دن کی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں ۔ سلامت رہیں تا قیامت رھیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔