معروف شاعر و ادیب خان حسنین عاقب کو مخلص مصوری ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا.
"موجودہ دور میں ادب ہی وہ واحد وسیلہ رہ گیا ہے جو معاشرے میں پھیلی ہوئی بدامنی اور انتشار کی فضا میں انسان کو انسان سے جوڑنے کے لئے کا طاقت ور ہے۔ " ان خیالات کا اظہار معروف شاعر و ادیب خان حسنین عاقب نے کیا جو نہ صرف ملک میں بلکہ پوری ادبی دنیا میں اپنی اعلی تخلیقی اور ادبی کاوشات کے لئے مشہور ہیں۔ پوسد شہر کی سماجی تنظیم مسلم ایجوکیشنل فورم کی جانب سے خان حسنین عاقب کو 2021 کا 'مخلص مصوری ایوارڈ برائے ادب' تفویض کیا گیا. یہ تنظیم شہر میں تعلیم اور معاشرتی فلاح کے شعبے میں کام کرتی ہے. یہ تنظیم شہر کی ان نامور شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جنہوں نے معاشرے کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں۔ مخلص مصوری پوسد شہر کے ایک مشہور شاعر تھے جن کے نام پر یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر مرزا عادل بیگ نے کہا کہ یہ بات پوسد شہر کے باشندگان کے لیے خان حسنین عاقب کی شخصیت باعثِ اعزاز ہے. انہوں نے پوسد شہر کا نام ادبی دنیا کے نقشے پر روشن کردیا ہے. کسی معروف شخصیت کی اہم کارکردگی کی پذیرائی سب سے پہلے اس کے اپنے شہر میں ہونی چاہیے.' یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خان حسنین عاقب اب تک اردو اور انگریزی میں پندرہ سے زیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں۔ حسنین عاقب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اے. ایم. پی نئی دہلی کی جانب سے' نیشنل ایوارڈ فار ایکسلنس ان ایجوکیشن ' کے علاوہ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے بھی ریاستی ایوارڈ حاصل ہوچکا ہے. اس موقع پر مرزا عادل بیگ نے مزید کہا کہ خان حسنین عاقب پر نہ صرف ہمارے شہر بلکہ پوری ریاست کو فخر ہے اور انہوں نے اسے قبول کرکے ایوارڈ کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔'
اس موقع پر مراٹھی زبان کے مشہور شاعر روی چاپکے ، معروف مراٹھی شاعر سریش دھنوے، سوشل ورکر اور صحافی مرزا عادل بیگ ، عبدالغفار آتش، ریاض رضوی ، ثاقب شہاب، نذیر آفتاب، حکیم جناب ، فرمان عاقب ، فیروز خان اور دیگر ادبی شخصیات موجود تھیں۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...