السلام علیکم….!!
مجھے لگ رہا ہے دن بدن نکمی ہوتی جا رہی ہوں
آج پھر موڈ نہیں تھا ریسیپی بتانے کو
لیکن میں نے سوچا خوامخواہ ناغہ کرنے سے بہتر ہے میں اس دنیا کی آسان ترین ریسیپی بتا کر جان چھڑا لوں
ریسیپی ہے اچاری آلو کی
جو جھٹ پٹ تیار ہو جاتے ہیں
یہ تو نکمے بچے اور بد سلیقہ لڑکے بھی بنا سکتے ہیں…!!
ٹائم کم ہے ریسیپی بتانے سے پہلے باتیں شاتیں نا کرو تو آرام نہیں آتا……بی ایس سی میرے کچھ ٹیچرز کا کہنا تھا کہ مجھے اینکر پرسن ہونا چاہیے
اب تو بہت کم بولتی ہوں
چلیں جی اچاری آلو کی ترکیب یہ رہی
اجزا
آلو …… دو ,, چھلکا اتار کے اپنی مرضی کی شیپ میں کاٹ لیں , چاہے گول مول چاہے فنگر شنگر وغیرہ
رائی ….. آدھا چائے کا چمچ
زیرہ ……. آدھا چائے کا چمچ
کلونجی ….. آدھا چائے چمچ
سونف …… آدھا چائے کا چمچ
کیری …… ایک انچ کا ٹکڑا دو تین حصے کر لیں
ٹماٹر ….. ایک درمیانے سائز کا
نمک مرچ ہلدی ….. حسب ضرودت
خشک دھنیا ……. ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
سبز مرچ اور سبز دھنیا باریک کٹا ہوا
بنانے کا طریقہ
ایک کڑاہی یا نان سٹک پین میں ایک بڑا والا چمچ گھی یا آئل کا ڈالیں …… میں گھی وغیرہ انرازے سے ڈالتی ہوں
اب اس میں رائی زیرہ کلونجی سونف ڈال کے بھونیں خوشبو آنے لگے تو فورا آلو ڈال دیں …… بھون لیں اچھی طرح ….. نیچے لگنے لگیں تو تھوڑا سا پانی ڈال دیں
اب ٹماٹر چاپ کیا ہوا ڈال کے بھون لیں ساتھ ہی نمک مرچ ہلدی و خشک دھنیا ڈال کے دو منٹ بھونیں
سبز دھنیا و مرچ سے گارنش
تیار ہے گرم تنور کی روٹی سے کھائیں
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1018097518286973&set=oa.1146523652072067&type=3&theater
"