اکادمی ادبیات پاکستان
حکومتِ پاکستان
محترمہ/ محترم!
السلام علیکم!
اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ ’’کمال فن ایوارڈ 2016 ‘‘ کا اعلان کل 18 دسمبر بروز پیر، بوقت 12:30 بجے دوپہر، اکادمی ادبیات پاکستان کے دفتر واقع ایچ ایت ون ، پطرس بخاری روڈ اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
کمال فن ایوارڈ ادب کے لئے ملک کے اہم ترین ایوارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کا اعلان پاکستان کے معتبر و مستند اہل دانش پر مشتمل منصفین کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا۔ کمال فن ایوارڈ کا اعلان ملک کے معتبر اہل قلم پر مشتمل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان، ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو کریں گے۔
اس موقع پر ’’قومی ادبی ایوارڈ 2016 ‘‘ کا اعلان بھی کیا جائے گا جس مین سال 2016 ء میں شائع ہونے والی بہترین کتابوں پر اردو نظم کے لئے ’’ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایوارڈ‘‘ اردو نثر کے لئے ’’بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق ایوارڈ‘‘ ، پنجابی کے لئے ’’سید وارث شڈاہ ایوارڈ‘‘ سندھی کے لئے ’’شڈاہ عبداللطیف بھٹائی ایوارڈ‘‘ پشتو کے لئے خوشحال خان خٹک ایوارڈ‘‘ ، بلوچی کے لئے مست توکلی ایوارڈ‘‘ ، سرائیکی لئے ’’خواجہ فرید ایوارڈ ، براہوئی کے لئے ’’تاج محمد تاجل ایوارڈ‘‘ ، ہندکو کے لئے ’’سائیں احمد علی ایوارڈ‘‘ اور انگیزی کے لئے ’’پطرس بخاری ایوارڈ‘‘ کے علاوہ ترجمہ کی بہترین کتاب کے لئے ’’محمد حسن عسکری ایوارڈ‘‘ شامل ہے۔
ادب کے ان اہم ترین ایوارڈز کے اعلان کی اہمیت کے پیش نظر آپ سے دوخواست ہے کہ اس کی کوریج کا اہتمام فرما دیجیے۔
(نوٹ: ایوارڈ کے اعلان کے بعد ظہرانہ دیا جائے گا)
مخلص
(علی یاسر)
انچارج تعلقاتِ عامہ
موبائل 03335151138