تحریر: طارق ہربلسٹ
گندم کی روٹی کی تاثیر گرم ہے جبکہ جَو کی تاثیر سرد ہے اور ہماری خوراک زیادہ تر گرم تاثیر والی غذاؤں پر مشتمل ہے اور ویسے بھی اس وقت دستیاب ” جی ایم او ” گندم کی روٹی ہمیں طاقت دینے کی بجائے ہماری طاقت چھین لیتی ہے کیونکہ اس گندم کے بیج کے ساتھ لیبارٹری مسلسل چھیڑ چھاڑ کرنے سے اس کا ڈی این اے بلکل تبدیل ہو چکا ہے اور اب ہم جس گندم کی روٹی کھا رہے ہیں یہ بلکل ایسے ہی ہے جیسے گلوکوز کھا لیں، گندم کی اس روٹی کی وجہ سے شوگر کے مرض میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
ا گر آپ کے جَو کے دلیہ سے ناشتہ کی روٹین بنا لیں تو جَو کے دلیہ کا ناشتہ آپ کا وزن تو کنٹرول کرے گا ہی لیکن قدرت کا یہ عظیم شاہکار آپ کو انزائٹی، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، معدے کی جلن، السر، یورک ایسڈ، کلیسٹرول، قبض اور بواسیر سے بھی محفوظ رکھے گا۔ جُو لوگ ڈاکٹر سے پتہ نکلوا چکے ہیں انہیں بھی روزانہ جَو کا دلیہ ضرور استعمال کرنا چاہئے۔ خوش گوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لئے بھی جَو کا دلیہ مفید رہتا ہے۔
وٹامنز، منرلز، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور جَو کا دلیہ دودھ کا متبادل بھی ہے اور ہمارے گٹ بیکٹیریا کی خوراک بھی، ہمارے گٹ بیکٹیریا کا 80 فیصد ہماری آنتوں میں ہوتا ہے اور اگر ہمارے گٹ بیکٹریا سٹرانگ ہوں گے تو ہماری قوت مدافعت بہتر ہوگی اور ہم ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ اگر آپ ہمیشہ فٹ رہنا چاہتے ہیں تو جَو کے دلیہ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں یا اگر آپ جَو کی روٹی آسانی سے کھا سکتے ہیں تو یہ اور بھی اچھا ہے۔
اگر آپ مارننگ میں جم میں یا ہوم ورک آؤٹ کرتے ہیں تو آپ جَو کے دلیہ کو بطور آفٹر ورک آؤٹ ڈآئٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: جَو کا دلیہ مسلسل 14 دن استعمال کرنے کے بعد دو سے تین دن کا وقفہ کریں پھر دوبارہ استعمال شروع کر دیں یہ طریقہ لائف ٹائم کے لئے اپنا لیں۔ جَو کے دلیہ کا مزاج سرد ہے جن احباب کا مزاج سرد ہو وہ دلیہ کھانے کے بعد 5 یا 7 دانے کالی مرچ کے چبا کر نگل لیں ناک بند نہیں ہوگا اور بلغم پیدا نہیں کرے گا۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...