اب اپنی موجودہ جگہ سے دوسروں کو آگاہ کریں وہ بھی واٹس ایپ سے
یہ سہولت نئی نہیں ہے پر واٹس ایپ میں ایک اچھا اضافہ ہے۔
واٹس ایپ ایپلیکیشن نے اپنے نئے ورژن میں ایک نہایت اچھی اور آسانی سے استعمال ہونے والی خصوصیت دستیاب کی ہے۔ جو کہ صارفین کو ان کے موجودہ مقام کا اپنے خاندان اور دوستوں سے اشتراک کرنے کا موقع دیتی ہے۔
بعض اوقات آپ کسی ایسی جگہ پر موجود ہوتے ہیں جہاں سے آپ اپنے کسی جاننے والے کو اپنا پتہ بتانے میں خاصی دشواری محسوس کرتے ہیں۔ ایسے میں واٹس ایپ سے آپ آسانی سے اپنی موجودہ جگہ کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔
اس سہولت کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لیے آپ اپنا موجودہ مقام سب کے ساتھ یا کسی خاص فرد کے ساتھ یا پھر کسی خاص وقت میں اشتراک کر سکتے ہیں۔ اور مستقل منقتع بھی کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت آپ اینڈروائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کی ڈوائیس میں استعمال کر سکتے ہیں۔
اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے آپ کسی گروپ یا دوست کے ساتھ چیٹ شروع کر کے + کے نشان پر ٹچ کرنے کے بعد ‘’ Share my location’’ کو دبا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسے میں آپ وقت بھی طے کر سکتے ہیں کہ کتنی دیر کے لیے اشتراک ہو گا۔ اگر ایک گروپ میں کچھ لوگ اپنی موجودہ جگہ کا اشتراک کرتے ہیں تو وہ سب لوگ آپ کو نقشے میں نظر آئیں گے۔
واٹس ایپ کے ایک ارب سے زیادہ روزانہ استعمال کرنے والے صارفین ہیں۔ اور یہ کچھ ممالک میں خبروں کی تقسیم کا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ اسی وجہ سے فیس بُک ایپ میں وقت کے ساتھ ساتھ جدت لا دیا ہے تاکہ اس کی اہمیت اور ضرورت اور بڑھ سکے۔
یہ تحریر اینگیجٹ ڈاٹ کام سے اس لِنک سے لی گئی ہے۔