آج گھر میں ابلے ہوئے چاول فرج میں تھے ۔ کچھ پکانے کو دل نہیں چارہا تھا۔ دوسری مصروفیات بھی تھی۔ باہر کھانے کو بھی جی نہیں چا رہا تھا۔ لہذا جلدی سے یہ ڈش تیار کرکے لنچ بنا لیا۔ " چیمنگا" امریکہ کی جنوبی ریاستوں کا ' ٹیکس مکس" ہے۔ جو آٹے کی روٹی کے ساتھ تیار ہوتا ہے۔ اسکو چاول ، لوبیا اور خشک گوشت کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔اس کو تلا جاتا ہے مگر میں نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس کو اون مِیں بیک کیا۔ چیمنگا 'گوکی مالی' { اوا کاڈو سے بنتا ہے} ، سالسہ { میکسکن چٹنی} ساور کریم اور پنیر کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ میں نے چاول کو توے پر مٹر، کابلی چھولے، شملہ مر چوں، مشروم، ہالے پینو مرچ، پیاز، ارداک لہسن کے پیسٹ، کالی مرچ، سبز پیاز ہلکے انگور کے بیج سے نکالے ہوئے تیل میں ہلکا سا فرائی کیا۔
1922 میں ٹوسان، ایروزونا، امریکہ کی ایک خاتون منیکا فلین {Monica Flin} نے چیمنگا کوالچیرو {El Charro } ریسٹورنٹ میں متعارف کروایا۔ جب ان کے ہاتھ سے ایک بریٹو {burrito} حادثاتی طور پر کھولتے ہوئے تیل میں گر گیا تھا۔ مگر Macayo's Mexican Kitchen کے بانی وڈی جانسن{Woody Johnson} اور نے یہ دعوی بھی کیا کہ فرائی 'چیمنگا' اںھوں نے 1946 میں متعارف کروایا۔ جس کا تجربہ وہ کئی سال قبل Woody's El Nido. ریسٹورنٹ میں کرچکے تھے۔ یونیورسٹی آف ایروزونا کے ایک ماہر لوک ورثہ اور محقق جیمز گرفتھ {Jim Griffith} کا کہنا ہے کہ " چیمنگا "ٹوسان، اریرزونا، امریکہ کے چھوٹے سے گاوں " اولڈ پاسکو"{Old Pascua} میں پچاس کی دہائی کے وسط میں بنا شروع ہوا۔ " اولڈ پاسکو کا گاوں ایک مقامی سرخ ہندی {Red Indians} قبیلہ ہے۔ جہاں چیمنگا آج بھی بڑے ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ چیمنگا کیلے فورنیا، ایرے زونا، نیو میکسیکو، اور ٹیکساس میں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ اور عموما ہر میکسیکن ریسٹورنٹ میں تیار کیا جاتا ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...