(Last Updated On: )
آنکھوں کے موتیا کو ہم دو اقسام میں تقسیم کرتے ہیں ، کالا موتیا ( Glaucoma) اور سفید موتیا (cataract)۔
اگر ہم آنکھوں کا بنیادی سٹرکچر دیکھیں تو آنکھوں کے کا جو رنگ دار (عموماً کالا) ہوتا ہے اسے iris کہتے ہیں جس کے اندر ایک چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے جسے pupil کہتے ہیں، اس pupil سے روشنی اندر داخل ہوتی ہے، pupil کے پھیچے lens ہوتا ہے جس سے روشنی گزرتی ہے اور lens کے پھیچے موجود retina پر پڑتی ہے۔ retina میں خاص سیلز (photoreceptors اور کچھ اور سیلز بھی) ہوتے ہیں ، جن سے optic nerve کے ذریعے دماغ کو سگنل جاتا ہے، اور دماغ آنکھوں میں آئی روشنی کے مطابق تصویر پیدا کرتا ہے۔
#سفید_موتیے میں lens میں مسلہ آتا ہے، یہ lens پروٹین (Crystallin) سے بنا ہوتا ہے، سفید موتیے میں یہ پروٹین خراب ہوجاتے ہیں (denature) ہوجاتے ہیں جس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ کوئی بیماری (مثلاً شوگر)، کوئی radiation، کچھ ادویات کا دیرپا استعمال، تمباکو نوشی وغیرہ۔ اس طرح lens کے پروٹین ڈی نیچر ہونے سے lens سے روشنی درست طریقہ سے نہیںگزر پاتی اور صحیح سے دکھائی نہیں دیتا۔
#کالا_موتیا میں، وہ optic nerve ڈیمج ہوتی ہے جو آنکھوں سے سگنل دماغ کو لے کر جاتی ہے۔ اس کی عام وجہ آنکھوں میں aqueous humor کا بڑھ جانا ہوتا ہے،
یہ aqueous humor اصل میں ایک مائع ہوتا ہے، جس کا کام آنکھ کی مخصوص شیپ بنانے میں اس کے علاؤہ آنکھ کے مختلف حصوں کو نشوونما جیسا کہ گلوکوز وغیرہ سپلائی کرنا ہوتا ہے۔ یہ مائع ciliary body (جو ,lens کی شیپ کنٹرول کرتی ہیں) سے خارج ہوتا ہے، اور انکھ کی سب سے بیرونی لیر (cornea) اور iris کے درمیان موجود ایک drainage pathway سے خارج ہوتا رہتا ہے، اس طرح اس کی مقدار قابو میں رہتی ہے، مگر جب یہ drainage pathway بلاک ہوجاتا ہے تو aqueous humor کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے پریشر کی وجہ سے retina اور optic nerve ڈیمج ہوجاتی ہے۔ اس pathway کا بلاک ہونا جنیناتی بھی ہے اور کچھ اور وجوہات بھی اسکا خطرہ بڑھاتی ہیں، optic nerve کے ڈیمج ہونے سے انکھ سے دماغ تک سگنل نہیں جاتا اور نظر نہیں آتا۔۔۔
سفید موتیے کے علاج میں surgery کے ذریعے خراب lens کی جگہ artificial lens لگایا جاتا ہے۔ جبکہ کالے موتیے میں لیزر ، ادویات، قطروں، سرجری وغیرہ سے علاج کیا جاتا ہے۔۔۔