(Last Updated On: )
اے وطن کے باسیو، اُردو کو عام کرو
اِسی میں گفتگو کرو، اِسی میں کلام کرو
چھوڑ دو یہ ہائے ہائے، بائے بائے، ٹائے ٹائے
اُردو میں الوداع کہو، اِسی میں سلام کرو
ہماری پہچان اُردو ہے، قومی زبان اُردو ہے
اِسی کو تُم وقار دو،اِسی کا احترام کرو
باتیں بھلے جتنی کرو، طویل ہوں یا مختصر
اُردو سے تُم شروع کرو، اُردو پہ اختتام کرو
اُردو کو تُم فروغ دو، اُردو کو بخشو اوج تُم
شش جہات اُردو کا، عام تُم پیغام کرو
“