آج – 14؍اپریل 1565
اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر۔ جنوبی ہند کی قطب شاہی سلطنت کے بادشاہ” قلی قطبؔ شاہ صاحب “ کا یومِ ولادت…
قطب؍معانی، قلی قطب شاہ
نام محمد قلی قطب شاہ۔ ولادت ۱۵۶۵ء ، والی گولکنڈہ، ہم عصر شہنشاہ اکبر۔ کلیات میں قلی قطب شاہ نے مختلف تخلص استعمال کیے ہیں، مگر زیادہ تر قطب، قطب شہ اور معانی استعمال کیے ہیں۔ ایک ضخیم دیوان ان کی یاد گار ہے۔ قلی قطب شاہ اردو زبان کے پہلے صاحب دیوان شاعر ہیں۔ پہلے یہ سہرا عدم تحقیق کی وجہ سے ولی دکنی کے سر تھا۔ قدیم زبان اور متروک الفاظ کی بنا پر ان کا کلام ایک عام قاری نہیں سمجھ سکتا۔ قلی قطب شاہ نے محبوب کے لیے تانیث کا صیغہ استعمال کیا ہے ۔ انھیں عمارتوں کی تعمیر کا بہت شوق تھا۔ مشہور ہے کہ قطب شاہ نے اپنی ایک محبوبہ بھاگ متی سے شادی کرلی اور اسے حیدر محل کا خطاب دیا۔ بھاگ متی نگر نامی شہر کا نام بدل کے اپنی محبوبہ کے خطاب کی مناسبت سے حیدر آباد رکھ دیا۔ کثرت شراب نوشی کی وجہ سے صرف چھیالیس برس کی عمر میں ۱۶۱۱ء میں قلی قطب کا انتقال ہوگیا۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:23
پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
══━━━━✥•••◈•••✥━━━━══
صاحبِ دیوان شاعر قلی قطبؔ شاہ کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت…
پیا باج پیالا پیا جائے نا
پیا باج یک تل جیا جائے نا
—
قطبؔ شہ نہ دے مج دوانے کو پند
دوانے کوں کچ پند دیا جائے نا
—
محبت کی سلطانی ہے سب جگت میں
کہ اس سم نہیں کوئی گیانی و دانی
—
میں نہ جانوں کعبہ و بت خانہ و مے خانہ کوں
دیکھتا ہوں ہر کہاں دستہ ہے تج مکھ کا صفا
—
مدن مست بدل مست کجن مست پری مست
ہوئی مست پون مست لگن مست پری مست
—
ازل تھے ہے مجے خوباں سوں اخلاص
ابد لگ مج ہے محبوباں سوں اخلاص
—
ہمارا سجن خوش نظر باز ہے
تو اس دل میں سب عشق کا راز ہے
—
پیا کا عشق ہے مرا یار جانی
بن اس نیہ کوں جیو کر میں نہ جانی
—
پیا تج عشق کوں دیتی ہوں سد بد ہور جیو دل میں
ہنوز یک ہوک نئیں ملتا کسے بولوں تو مشکل میں
✦•───┈┈┈┄┄╌╌╌┄┄┈┈┈───•✦
قلی قطبؔ شاہ
انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ