3 جولائی 2004ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار حسام قاضی کراچی میں وفات پاگئے۔
حسام قاضی 1961ء میںکوئٹہ میں پیدا ہوئے ۔
80 کے عشرے میں کوئٹہ ٹیلی وژن سے اپنے تخلیقی کیرئر کا آغاز کیا اور پھر اپنی فنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کراچی اور اسلام آباد کے پروڈ کشن ہاؤسز تک جا پہنچے۔
یوں تو انھوں نے 300 کے لگ بھگ سیریل میں کام کیا مگر ’ چھاؤں‘، ’ ماروی‘، ’ چاکر اعظم‘، اور ’ محراب خان‘ سے انھیں خوب شہرت ملی۔
انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز دوست محمد گشکوری کے ڈرامے خالی ہاتھ سے کیا ۔
تاہم ان کی ملک گیر شہرت کا نقطہ آغاز کاظم پاشا کے ڈرامہ سیریل ’’چھائوں‘‘ کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
ان کے دیگر معروف سیریلز میں ماروی، دیس پردیس، لب دریا، ایمرجنسی وارڈ، کشکول، گھرانہ اور درد کے فاصلے کے نام شامل ہیں۔
ان کی آخری زیر تکمیل ڈرامہ سیریل ’’مٹی کی محبت‘‘ تھی۔
دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال ہوا۔
حسام قاضی کوئٹہ کے ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔۔!!!!