آج – 15؍نومبر 2020
نسائی لب و لہجے کی ممتاز شاعرہ” ڈاکٹر میناؔ نقوی صاحبہ “ کا یومِ وفات…
نام منیر زہرہ، تخلص میناؔ ہے ۔ وہ نگینہ، ضلع بجنور، اتر پردیش میں سیّد التجا حسین کے یہاں پیدا ہوئیں۔ ان کی دو بہنیں نصرت مہدی اور علینا عترت ہیں۔
مینا نقوی کی شاعری ،عصری ادب میں جن حوالوں سے پہچانی جاتی ہے ان میں ان کی سادگی اور زندگی کی مثبت قدروں کے احترام کو ا ولیت حاصل ہے۔یہ سچ ہے کہ ان کی شاعری کا خمیر بھی دیگر شعراء کی طرح رومانی جذبات و احساسات کی آمیزش سے تیار ہوا ہے مگر ان کی شعری کائنات میں زندگی کے مسائل و مصائب اور عصری فکر و شعور کا جذبہ بھی قابلِ ذکر ہے ۔اور یہی وجہ ہے کہ ان کی تخلیقی ریاضت اور شعری تجربے نے ان کی شاعری کا کینوس وسیع کر دیا ہے۔ مینا نقوی کئی برسوں سے شاعری کر رہی ہیں اور اب تک ان کے نو ( ۹) شعری مجموعے منظرِ عام پر آچکے ہیں اور انہیں متعدد اعزازات و انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔
📘 ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں : 📘
1-سائبان (اردو)
2-بابان…(اردو)
3-درد پت جھڑ کا (ہندی)
4-کرچییاں درد کی (اردو)
5-کرچیاں درد کی( ہندی)
6-جاگتی آنکھیں (اردو)
7-دھوپ چھاؤں (.ہندی)
8- منزل
9 – آئینہ
15؍نومبر 2020ء کو ڈاکٹر مینا نقوی، نویئڈا،دہلی میں انتقال کر گئیں۔
🌹✨ پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤
🌸🌸 معروف شاعرہ ڈاکٹر میناؔ نقوی کے یومِ وفات پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت… 🌸🌸
وہ ہے اپنا یہ جتانا بھی نہیں چاہتے ہم
دل کو اب اور دکھانا بھی نہیں چاہتے ہم
—
تیز جب گردشِ حالات ہوا کرتی ہے
روشنی دن کی سیہ رات ہوا کرتی ہے
—
خدا بچا کے رکھے میناؔ اس گھڑی سے ہمیں
کہ بات ٹھہرے کبھی اس کے آزمانے پر
—
تمام الفاظ مٹ چکے ہیں بس ایک صفحہ ابھی ہے باقی
اسے مسلسل میں پڑھ رہی ہوں جو نقش دل پر ابھر رہا ہے
—
نظر میں زندگی کی پھول معتبر نہ ہو سکے
خزاں کو اعتراض تھا بہار سے وصال پر
—
ہم جرأت اظہار کے اس دور سے گزرے
جس دور میں الفاظ کی کانٹی تھی زباں تک
—
محبتوں میں وفا کا حساب دے گا کون
اندھیری شب کے لئے آفتاب دے گا کون
—
بھی زیادہ کبھی کم رہا ہے آنکھوں میں
اک انتظار کا موسم رہا ہے آنکھوں میں
—
پھول مہکائے تھے میں نے شادمانی کے لیے
ہر نفس اب مر رہی ہوں زندگانی کے لیے
—
اپنی آنکھوں میں لئے اشکوں کی اک نہرِ فرات
تشنگی درد کے صحرا کی بجھاتی ہوئی میں
—
دل سے ترے خیال کو ایسے بھی کم کیا گیا
ہجر کی آیتیں پڑھیں ،پلکوں کو نم کیا گیا
—
مجھ کو اپنا نام دے کر وہ تو کب کا جا چکا
لیکن اس کا نام میرے سر پہ آنچل ہو گیا
—
عزم سے منزلیں سر کرکے وفا کی میناؔ
وقت کے چہرے کو آئینہ دکھاتی ہوئی میں
●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●
🔲 ڈاکٹر میناؔ نقوی 🔲
انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...