آج – 23؍جون 1923
معروف شاعر” افضلؔ منہاس صاحب“ کا یومِ ولادت…
نام وزیر احمد اور افضلؔ تخلص تھا۔ضلع چکوال کے ایک گاؤ میں ۲۳؍جون ۱۹۲۳ء کو پیدا ہوئے۔ساری زندگی راول پنڈی میں گزاردی۔ ۱۵؍جنوری ۱۹۹۷ء کو ان کا انتقال ہوا۔
ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:
’گل مراد‘(نعت کا مجموعہ)’آبگینے میں سورج‘ ، ’روشنی کے زخم‘(شعری مجموعے) ’میثاق کربلا‘ ۔ وہ اخبار’ناقوس‘، او ررسالہ’نیرنگ خیال‘ کے مدیر تھے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:147
✨🌹 پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
━━━━━━ ❃❃✺ ✿✺❃❃ ━━━━━━
🌹🎉 معروف شاعر افضلؔ منہاس کے یومِ ولادت پر منتخب کلام بطور خراجِ عقیدت… 🎉🌹
سو ہاتھ اٹھے کرب کی خوشبو کو چرانے
کیا زخم لگائے ہیں مرے تن پہ ہوا نے
رستے میں کوئی پیڑ جو مل جائے تو بیٹھوں
وہ بار اٹھایا ہے کہ دکھنے لگے شانے
آنکھوں میں بسی تھی ترے چہرے کی تمازت
چلنے نہ دیا راہ میں زنجیر صدا نے
چہرے تھے کہ مرقد کی طرح نوحہ بلب تھے
کیا کیا نہ رلایا مجھے مانوس فضا نے
نغموں کے تعاقب میں نہ جاؤ کہ ابھی تک
انساں کو میسر ہی نہیں ہونٹ ہلانے
کیوں اتنے پریشان ہو عنواں کی طلب میں
کردار مکمل ہو تو بنتے ہیں فسانے
آنکھوں کے جھروکوں سے کسے ڈھونڈ رہے ہو
ہر نقش مٹا ڈالا ہے صحرا کی ہوا نے
دنیا میں یہی سوچ کے زندہ ہوں میں افضلؔ
احساس تو بخشا ہے مجھے میرے خدا نے
●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●
🍁 افضلؔ منہاس🍁
انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ