1.شُمار۔۔۔کوشش کریں کہ ہمارا شُمار اُن لوگوں میں ہو جن کی عدم موجودگی بشریت کو غمگین اور دُکھی کر دے نہ کہ ہماری غیر موجودگی میں لوگ سُکھ اور راحت کا سانس لیں
2..نچوڑ۔۔۔بزرگوں کی نصیحت پر کان دھرنا سیکھیے کیونکہ اُن کی نصیحت اُن کی عمر کا نچوڑ ہوتی ہے، عمر کی کافی بہاریں دیکھ لینے کے بعد جو کچھ زیست نے انہیں ودیت کیا وہ نصیحت کی شکل ہم تک پہنچاتے ہیں
3…خواہشات ۔۔۔ہماری خواہشات بھی معصوم بچے کی مثل ہیں جو بازار میں ہر کھلونے پر انگلی رکھ کے اُسے پانے کی ضد کرتا ہے
4۔۔۔۔وقت ۔۔۔وقت پر ہوش کے ناخن لے کر سنبھل جانا بعد از نقصان افسرده رہنے اور نوحہ کناں رہنے سے صد درجہ بہتر ہے
5…لبیک۔۔۔دل میں پیدا شدہ خواہشات کی آواز پر جی حضور کہنے کی بجائے درون سے اٹھنے والی ضمیر کی صدا پر لبیک کہیں
6…گرویدہ ۔۔۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ خلقت ہمیں مقام دے ہماری گرویدہ ہو، اور ہم سے گفتگو کی آرزو مند ہو تو ہمیں چاہیے کہ اپنی شخصیت سے اکڑ، دروغ گوئی اور ضُو کو وداع کہہ دیں
7..پلندہ ۔۔۔خبردار دل خواہشات کا پلندہ ہے اگر اس میں پنپتی ہر خواہش کی تقلید میں نکل پڑے تو دنیا و حشر دونوں غارت کر ڈالے گا
8…اعلان ۔۔۔ہم بھی عجیب لوگ ہیں نا؟ یہ بھی باور ہے کہ اللہ سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں وہ ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے، ہمہ اوقات خلوت و جلوت میں ہمارے ساتھ موجود ہے مگر ہم بھولے اسی کے نام دے کر اسی کے گھر سے اعلان کروا رہے ہوتے ہیں کہ میں نے اللہ کے نام پر اتنا مایہ دیا ہے
9…رغبت۔۔۔موبائل اور ٹی وی سے رغبت بڑھانے کے بجائے اپنوں کو وقت دینا سیکھیے کیوں کہ اِن دونوں کے تو نت نئے ڈیزائن اور فنکشنز مل جائیں گے مگر رشتے جو ایک بار ٹوٹ گئے یا جدا ہوئے تو پھر دستیاب نہیں ہونے
10…چھان بین ۔۔کسی بات کو کسی کی ذات سے منسوب کرنے سے پہلے اس کی اچھی طرح چھان بین اور جانچ پرکھ کر لیں یہ نہ ہو کہ کل وہ بات جھوٹی یا بتانے والے کا ذاتی بغض نکلے اور آپ کسی کی آبرو کو ٹھیس پہنچا بیٹھیں ۔۔۔۔۔
"