قلمی نام رئیس صِدّیقی، اصل نام محمد رئیس صِدّیقی ہے۔27 دسمبر کو کانپور (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے ۔ان کاآبائ وطن لکھنؤ شہر (اتر پردیش کی راجدھانی) ہے اور وطنِ ثانی دہلی (١٩٨٠ سے مستقل سکونت) ہے۔تاحال قیام بھوپال میں ہے۔ان کی تعلیم ایم۔اے (ہندی، اردو، انگریزی) بی۔ایڈ، ڈپلومہ اِن ماس میڈیا ہے
ان کو ملنے والےاعزازات ہیں :
ساہتیہ اکادمی قومی ایوارڈ۔ ٢٠١٨ نئی دہلی ،کتاب باتوں لڑکی
دہلی اردو اکادمی الیکٹرانک میڈیا ایوارڈ (ریڈیو/ ٹی وی)
مولانااسماعیل میرٹھی عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے ادبِ اطفال دہلی
راشٹریہ سہیل عظیم آبادی شِکھرساہتیہ سمّان (ساہتیہ کار سنسد پٹنہ)
پرم شری ایکسِلینس الیکٹرانک میڈیا ا یوارڈ دہلی
ویکلی انگریزی دوارکا سِٹی بیسٹ میڈیا پرسن ایوارڈ دہلی
دوردرشن اورآکاشوانی دہلی کے اعزازات
مدھیہ پردیش راشٹر بھاشا پرچار سمیتی ہندی سیوی سمّان بھوپال
ان کی مطبوعات ہیں:
۔1۔لا حاصل (شعری مجموعہ، غزلیات و دانشوروں کے تجزیے)
۔2۔ جو میں نے جانا (٤٠/ مضامین کا مجموعہ، ہر عمر کے قاری کے لیے)
3۔جان پہچان (بچوں کے ٢١/ قلمکاروں سے انٹرویوز کا مجموعہ)
4۔ شیروں کی رانی (بچوں کی کہانیوں کا مجموعہ)
5۔ ننھا بہادر (بچوں کی ٢٥/ کہانیوں کا مجموعہ)
6۔شیرازی کہانیاں ( بچوں کی ٤٠/کہانیوں کا مجموعہ)
۔7۔ باتونی لڑکی (بچوں کی ٢٥/ کہانیوں کا مجموعہ)
8۔ اچھا خط کیسے لکھیں؟ (فنِ خطوط نگاری)
9۔زبانِ اردو (قاعدہ، حصہ اول، حصہ دوم)
10۔ اردو لرننگ کورس (ہندی سے اردو سکھانے کی کتاب)
11۔ اردو کی پاٹھ شالہ (ہندی سے اردو سکھانے کی مکمل گائڈ)
ترجمہ نگار : (۱) وگیان پرسار دہلی کی دو سائنسی کتابوں کے ہندی سے اردو ترجمے:
‘کرشموں کے راز اور آیوڈین کے سپاہی
کا اردو ترجمہ ،ساہتیہ اکادمی دہلی کی کتاب Tong Ling Express کا اردو ترجمہ
اور انگریزی، فارسی، ہندی سے کہانیوں و مضامین کے اردو ترجمے۔
صحافت سے وابستگی :
ہفت روزہ عمل کانپور، ہندی ماہنامہ دِویہ کُنج دہلی، انگریزی ماہنامہ اِٹرنل انڈیا دہلی،
سنڈے نو بھارت ٹائمس دہلی
(نائب مدیر و کالم نگار)
ریڈیو/ ٹی وی/ اسٹیج سے وابستگی :
ریڈیو، ٹی وی و اسٹیج کے لئے ڈرامے، اداکاری، ڈائریکشن، مضامین،کہانیاں
کلامِ شاعر، اسکرپٹ رائٹنگ، نیوز ریڈنگ، اینکرنگ، اناوئنسر و انٹرویوز وغیرہ
ملازمت :
١٩٩١ میں یؤ پی ایس سی کے ذریعہ آل انڈیا ریڈیو/ دوردرشن کے لئے ہندی
منتخب ہویے Programme Executive
آل انڈیا ریڈیو دہلی کی اردو سروس اور اردو مجلس پروگرام کے نگراں رہے
دورردرشن کے ڈی ڈی اردو دہلی سے وابستہ رہے۔
ڈی
ڈی اردو کے لئے، گفتگو واک د ا ٹاک- انٹرویو سیریز کے تحت دہلی کی نامور شخصیات سے ملاقت ٹیلی کاسٹ کی۔
ترقی پاکر پرسار بھارتی (آل انڈیا ریڈیو /دوردرشن) میں
انڈین براڈ کاسٹنگ سروس کیڈرکے آفیسر مقرر ہوئے۔
دسمبر ٢٠١٧میں آل انڈیا ریڈیو بھوپال کے سربراہ اور مدھیہ پردیش و چھتیس گڑھ آکاشوانی
کیندروں کے ریجنل پر وگرام ہیڈ کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے ہوئے سبکدو ش ہوئے۔
سوشل میڈیا :
بطو ر اسکرپٹ رائٹر، شاعر، افسانہ و مقالہ نگار،ادیبِ اطفال اور اینکر، انٹرویور، ڈائرکٹر و
پروڈیوسر ریڈیو و ٹی وی پر نشر شدہ تقریباً دو سو پروگرام آپ یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔
YouTube.com / RAIS SIDDIQUI ibs ٰ
بطور اردو،ہندی و انگریزی ادیب، شاعر اور میڈیا پرسن (ریڈیو و دوردرشن)میں
ان کی خدمات اور کامرانیوں پر مبنی ستر فولڈر / البم فیس بک پر دیکھ سکتے ہیں۔
پیشکش
سلمی صنم