کال کلچ Black Drongo :
سیاہ ڈرونگو یا کَتوا لارنی / کتوالارن/ کتوالان ، دوہری دم پر مشتمل ایک شوخ سیاہ پرندہ ہے۔ یہ خوبصورت پرندہ بہت بلند آواز ہوتا ہے۔ اسے ہندی میں "کوتوال” بمعنی پولیس مین کہا جاتا ہے۔
مقامی زبانوں میں اس کے بےشمار نام ہیں اور اس کے ساتھ بہت سے مقامی اعتقادات جڑے ہیں۔
۔
سائنسی نام:
Dicrurus macrocercus
۔
جغرافیائی حدود:
پاکستان ۔
ہندوستان۔
بنگلہ دیش۔
میانمار۔
سری لنکا۔
نیپال۔
بھوٹان۔
انڈونیشیا۔
لاؤس ۔
کمبوڈیا۔
تھائی لینڈ۔
ویتنام۔
ملائشیا۔
برونائی ۔
۔
مسکن :
گھاس کے میدان، جھاڑ، نیم جنگلی علاقے ، کھیت کھلیان ، باغات۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
سائز = 28 سم
وزن = 40 گرام
عمر :
15 سال اوسط۔
۔
خوراک :
یوں تو اس کی بنیادی خوراک کیڑے مکوڑے ,گبریلوں، پتنگوں، مینڈک ، چھپکلی، چمگادڑ پر مشتمل ہے تاہم یہ بہت سے پرندوں کے چوزوں کو اٹھا کر لے جاتا ہے اور کھا لیتا ہے ۔ جن میں چڑیاں، بٹیر، تیتر ، مرغی سب کے چوزے شامل ہیں۔
بلکہ اسے جن ممالک میں متعارف کروایا گیا ہے وہاں اس نے مقامی پرندوں کی نسل خطرے میں ڈال دی ہے۔
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
کال کلچ کھلے وسیع علاقوں اور گھاس کے میدانوں میں رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔ یہ ایک تیز اور ماہر پرواز پرندہ ہے ہوا میں لپک کر کیڑے مکوڑوں کو اچک لینا اس کا معمول ہے۔ یہ تنہا بھی رہتے ہیں اور 2 سے 3 کے گروپوں میں بھی۔
یہ اپنا پیالہ نما گھونسلہ درختوں کی بلند شاخوں پر تعمیر کرتے ہیں۔
ان کا بریڈنگ سیزن فروری تا اگست ہوتا ہے۔
فی سیزن مادہ ڈرونگو 2 سے 4 انڈے دیتی ہے جنہیں 15 دن تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں۔ یہ 2 سال کی عمر میں بلوغت کو پہنچتے ہیں۔ قدرتی ماحول میں انہیں عقاب اور شکرے جیسے شکاری پرندوں سے خطرہ ہوتا ہے۔ یہ ایک غصیلا پرندہ ہے جو خود سے بڑے پرندوں پر بھی جوابی حملہ کردیتا ہے ۔
۔
بقائی کیفیت:
اس کی نسل کو فی الوقت کوئی سنجیدہ خطرات لاحق نہیں۔
****
ستونت کور
تمھارے نام آخری خط
آج سے تقریباً پندرہ سال قبل یعنی جون 2008میں شمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے ’اثبات‘ کااجرا کرتے ہوئے اپنے خطبے...