اروند سہارن کے ساتھ ایک ویڈیو بلاگ میں، میں نے یہ بات کہی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس ویڈیو کے پہلے سات لاکھ ویوز ہوئے ، اب انہوں نے دوبارہ اپ لوڈ کیا تو تین لاکھ ویوز ہو گے ہیں
میں نے یہ بات اس تناظر میں کی تھی ۔ کہ پاکستان تو اپنی تشکیل کے وقت ڈیکلیئرڈ اسلامسٹ بنیاد پرست ، مذہبی جنونی اور بھارت دشمن ریاست اپنے پورے فخر کے ساتھ بن گیا تھا۔۔۔۔
اب برابر مقابلے کے لئےچاہئے تھا کہ بھارت خود کو سیکولر کہلوانے کی بجائے ایک ہندو بنیاد پرست بنتا۔۔۔ مطالعہ پاکستان کی طرز پر جو ہندو نفرت مواد اور جھوٹی اسلامی تاریخ سے بھرا ہوا ہے۔۔ انڈیا بھی "مطالعہ ہند” اپنی نسلوں کو پڑھاتا۔۔ اور جو مسلم حملہ آوروں نے ظلم ڈھائے، عربوں، ترکوں ، ایرانیوں، افغانیوں نے ہندوستان کے indegineous کروڑوں باسیوں کو غلام بنایا۔۔۔ وہ سارے کچے چٹھے پڑھاتے۔۔۔ پاکستانی نسلوں کی طرح وہ بھی خوب تعصب اور نفرت پیدا کرتے۔۔۔۔ تو ‘مقابلے’ کا ‘ مزہ’ اتا۔۔۔۔۔ جو پاکستان نے اقلیتیوں کے ساتھ ‘حسں سلوک’ کیا ہے۔۔ بھارت وہاں ان کے ہم مذہب والوں کے ساتھ کرتا ۔ جس طرح اکثر ہندو پاکستان کو چھوڑ کر چلے گے۔۔ اسی طرح ہندوستان میں کروڑوں کلمہ گو بھی مجبور ہو کر پاکستان چلے اتے۔۔۔۔ جو امتیازی اور اسلامسٹ پاکستان نے قوانین بنائے، وہی بھارت بھی ویسے ہی امتیازی قوانین بناتا ۔۔ کسی بڑے عہدے پر غیر ہندو کو بیٹھنے کی اجازت نہ ہوتی۔۔۔ بلاسفیمی لا بھی پاکستان کی طرز پر بنائے جاتے۔۔۔
تو کیا ہوتا۔۔۔۔۔ پاکستان اور پاکستانیوں کی اسلامی جہاد کرتے پھٹ جاتی۔۔۔ ہمیں ہوش ا جاتا۔۔۔۔۔ اور دونوں ریاستیں برابر کی سیکولر، لبرل جدید تہذیب کو اپنا لیتی۔۔۔۔
ایک ریاست جہادی بدمعاش بن گئی۔۔ بھارت سیکولر بن کر بزدل ریاست بن گیا ۔ وہ کھلم کھلا وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا ، جو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور اسلامسٹ کرتے آ رہے ہیں۔۔۔ الٹا یہ ہوا ۔ پاکستانیوں نے انڈیا کے سیکولر ازم کا مذاق بنا لیا۔۔۔ انڈیا مفت بھری میں ڈیفینسو ہو گیا ۔۔۔ اور پاکستانی جارح ۔۔۔۔ ہمارے ہاں تو شرم حیا والی کوئی بات نہیں۔ ۔۔۔ کہ ہم اپنے اندر ڈانگ پھیر لیں۔۔ اپنے کرتوت دیکھ لیں۔۔۔ اپنے رویئے جانچ لیں۔۔ ہمیں اسلامسٹ ہونے پر کوئی شرم نہیں۔۔ ہاں بھارت کے ہندو توا کو ہر وقت شرم دلاتے رہنا ہے۔ جیسے خود بڑے مہذب سیکولر لوگ ہوں
پروپیگنڈے میں انڈیا ہماری مکاری کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔۔ رفتہ رفتہ بھارت کے سن آف سائلز ہندوؤں کو سمجھ ا گئی۔۔ بھارت کے سیکولرازم کا عملی مطلب۔۔ بھارتی مسلمانوں کی appeasement کرنا اور پاکیوں سے مذاق اڑانا ہے۔۔ چنانچہ آج جب بھارت میں ہندو قوم پرست جمہوری نظام کے اندر اقتدار پر ا گے۔۔ تو یہاں کے اسلامسٹوں اور سیکولر لورز لبرلز کی بھی پھٹ گئی ہے۔۔ ہم اس وقت تک درست نہیں ہو سکتے۔ جب تک سامنے والا بھی مقابلے کا ہو۔ یہ ہم پاکستانیوں کی فطرت ہے۔
ٹٹ فار ٹیٹ سامنے ہے۔۔۔ اور ہم بھیگی بلی۔۔۔ اور ہم اسلامسٹ انڈیا کے سیکولر ازم پر ‘ترس’ کھا رہے ہیں
مقدس شاعری کا منفرد شاعر ضیغمؔ زیدی
شاعری ایک خدا داد ملکہ ہے۔یہ خاص الخاص غیبی امداد کی عطا کردہ نعمتِ مترقبہ ہے۔جس کو یہ فن ملتا...