ڈائنوسارز کتنے بڑے ہوا کرتے تھے، اسکا اندازہ آپ اس تصویر سے لگائیں۔
دیوقامت ڈائنو سار: ارجنٹینوسارس ہینکولنسس کی ٹانگ کا ناقابل یقین سائز
یہ ارجنٹینوسورس نامی ڈائنوسار کی ٹانگ کی ہڈی ہے جو 95 ملین سال پہلے جنوبی امریکہ میں رہتا تھا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا معلوم اور دریافت شدہ ڈائنوسار ہے۔
جنوبی امریکی سوروپوڈز ڈائنوسارز،ارجنٹینوسارس Argentinosaurusاس وقت اس سیارے پر چلنے والا اب تک کا سب سے بڑا معلوم زمینی جانور ہے۔ اگرچہ اس ڈائنوسار کا اصل قد و قامت، صرف اپنی ٹوٹی پھوٹی فاسل باقیات سے ہی معلوم ہوتا ہے، لیکن جتنے بھی اب تک اسکی ہڈیوں کے فاسل دریافت ہوئے ہیں، انکے مطابق ارجنٹینوسورس کی کل لمبائی (اونچائی) کا تخمینہ 30 سے 39.7 میٹر (98 سے 130 فٹ) تک تھااور اس کا وزن 50 سے 100 ٹن (55 سے 110 مختصر ٹن) تک ہوتا تھا۔ یہ ڈائنوسارز کے ایک گروہ،Titanosauria کا ایک رکن تھا، جو کریٹاسیئس کے دوران sauropods ٹائپ کا غالب گروپ تھا۔
ارجنٹائنوسارزArgentinosaurus ، ساؤتھ امریکہ کےملک ارجنٹائن کے صوبہ Neuquén میں دریافت ہوا تھا۔ پہلی ارجنٹینوسورس کی ہڈی 1987 میں پلازہ ہینکول شہر کے قریب اپنے فارم پر ایک کسان نے دریافت کی تھی۔اس وقت سے لیکر موجودہ زمانہ تک ہزاروں کی تعداد میں ان ڈائنوسارز کے جسم کی مختلف ہڈیاں دریافت ہوچکی ہیں، جن میں اس کی فیملی کے مختلف انواع کے ڈائنوسارز ملتے ہیں۔