سیکولرزم:
سیکولرزم خالص مغربی اصطلاح ہے۔لاطینی زبان میں سیکولم Seculum کے لغوی معنی دنیا کے ہیں۔قرون وسطی میں رومن کیتھولک پادری دو گروہوں میں بتے ہوئے تھے۔ ایک وہ پادری جو کلیسا ضابطوں کے تحت خانقاہوں میں رہتے تھے دوسرے وہ پادری جو عام شہریوں کی سی زندگی بسرکرتے تھے۔
کلیسا کی اصطلاح میں آخر الذکر کو سیکولر پادری کہا جاتا تھا. وہ تمام ادارے بھی سیکولر کہلاتے تھے جو کلیسا کے ماتحت نہ تھے اور وہ جائیداد بھی جسکو کلیسا فروخت کردیتا تھا۔آج کل سیکولرزم سے مراد ریاستی سیاست یا نظم و نسق کی مذہب یا کلیسا سے علیحدگی ہے اور سیکولر تعلیم وہ نظام ہے جس میں دینیات کو تعلیم سے الگ کردیا جاتا ہے. انسائیکلو پیڈیا امیریکانا میں سیکولرزم کی تشریح اور زیادہ وضاحت سے کی گئی ہے جسکے مطابق "سیکولرزم ایک اخلاقی نظام ہے جو قدرتی اخلاق کے نظام پر مبنی ہے اور الہامی مذہب یا مابعدالطبیعات سے جدا ہے۔
1) اسکا پہلا کلیہ فکر کی آزادی ہے۔ یعنی ہر شخص کو اپنے لیے کچھ سوچنے کا حق۔
2)تمام فکری اموم کے بارے میں اختلاف رائے کا حق۔
3) تمام بنیادی مسائل مثلا خدا یا روح کی لافانیت وغیرہ پر بحث مباحثے کا حق. سیکولرزم یہ دعوی نہیں کرتا کہ موجودہ زندگی کی خوبیوں کے علاوہ کوئی اور خوبی نہیں ہے. البتہ اسکا مقصد وہ مادی حالات پیدا کرنا ہے جس میں انسان کی محرومیاں اور افلاس ناممکن ہوجائیں.
ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی انگلش اردو ڈکشنری کے مطابق سیکولرزم اس معاشرتی اور تعلیمی نظام کو کہتے ہیں جسکی اساس مذہب کی بجائے سائنس پر ہواور جس میں ریاستی امور کی حد تک مذہب کی مداخلت کی گنجائش نہ ہو.
سیکولر خیالات بہت قدیم ہیں لیکن سیکولرزم کی اصطلاح جارج جیک ہولی اوک نامی ایک خردافروز نے 1840ء میں وضع کی. 1851 میں اس نے لندن میں سینٹرل سیکولر سوسائٹی کے نام سے ایک انجمن قائم کی۔ ہولی اوک کا موقف یہ تھا:
1) انسان کی سچی رہنما سائنس ہے
2) اخلاق مذہب سے جدا اور پرانی حقیقت ہے
3) علم و ادراک کی واحد کسوٹی اور سند عقل ہے
4) ہر شخص کو فکر اور تقریر کی آزادی ملنی چاہیے
5) ہم کو اس دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے
سیکولرزم کو معاشرتی نظام کیلیے درست سمجھنے سے دین دار بے دین اور خداپرست دہریہ نہیں ہوجاتا لہذا سیکولرزم سے اسلام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور نہ اس سے پاکستان کی بقا و سالمیت پر کوئی ضرب پڑتی۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...