نصائح حکیم فیثاغورث
(مشہور حکیم اور ریاضی دان۔ تیرنے کا فن آپ نے ایجاد کیا۔ حاکم انطاکیہ نے اپنا بیٹا بنا لیا۔ آپ نے 280کتابیں مختلف علوم میں تصنیف کیں۔ 47اشکال مقالۂ اول آپ نے ہی ایجاد کیں۔ )
٭ اشیاء نفیس میں سب سے زیادہ نافع شے جلیل القدر سخن ہے اگر اس کی قوت نہ ہو۔ تو کہنے والوں سے سننا چاہیے۔
٭ اس بات کو کوشش کر کہ افعال ناکردنی کا خیال تک بھی تیرے دل میں نہ گزرے۔
٭ تجھے چاہیے کہ وہ کام کرے جو کرنا چاہیے۔ نہ وہ کہ جو کچھ تو چاہیے۔
٭ نفس طاہر اوقات خلوت میں دوسروں کو نسبت اپنے آپ سے زیادہ شرم ظاہر کرتا ہے۔
٭ جو شخص کہ تجھے تیرے عیوب سے مطلع کرے۔ اس سے بہتر ہے کہ جو جھوٹی تعریف سے تجھے مغرور بنائے۔
٭ حیوانات پر بیشتر آفات بے زبانی کے باعث لاحق ہوتے ہیں اور انسان کے لیے نزول بلا زبان کے باعث ہے۔
٭ خدا تعالیٰ کے نزدیک افعال حکماء معتبر ہیں نہ کہ اقوال۔
٭ آخرت کا سفر ہر چہار جانب سے مساوی الفاصلہ ہے۔