(Last Updated On: )
قدرت علی قدرت(اُڑیسہ)
مدینے کے کوچوں کا منظر نرالا
جدھر دیکھو آئے نظر کملی والا
زمانے میں ظلمت کی تاریکیاں تھیں
جو آئے محمّدؐ ہوا جگ اجالا
عجب رنگ و بو سے سجی تھی یہ دنیا
اتر آیا جب آمنا بی کا لالا
غریبوں کا ہمدم امیروں کا ساتھی
سبھوں پر ہے اس کا وہی بول بالا
بلایا تھا رب نے جسے آسماں پر
رسالت کا پیکر وہ معراج والا
امامت کا بیڑا اٹھایا تھا جس نے
نبوّت کا گوہر حلیمہ کا پالا
نہیں خوف قدرتؔ کو گرنے کا اپنے
وہ دیتا ہے گرتے ہووں کو سنبھالا