(Last Updated On: )
خواجہ محمد عارف(انگلینڈ)
مجھ گنہگار کو جو نعت کی توفیق ہوئی
آپؐ کی شانِ کریمی کی یہ تصدیق ہوئی
والضحیٰ آیتِ برحق جو اتاری حق نے
روزِ روشن سے شبِ تار کی تفریق ہوئی
غایت اتنی ہے کہ ہو آپؐ کے جلووں کا ظہور
اس بہانے سے ہی کونین کی تخلیق ہوئی
اللہ اللہ وہ بصارت ، وہ بصیرت ان کی
خاکِ پا آپؐ کی جو سرمۂ صدّیق ہوئی
ایک اُمّیؐ سے لیا درسِ محبت جس نے
قوم وہ مشرق و مغرب کی اتالیق ہوئی