(Last Updated On: )
پرویز مظفر(انگلینڈ)
ہمارے بزرگ
نقرئی پاندان کی طرح
دل میں بسے ہوئے ہیں
جن سے ہم نے محبت سیکھی
مگر اس جانکاری کو
اپنے اندر کہیں
اتنا نیچے دبا رکھا ہے
کہ نفرت کی راکھ
اڑنے لگی ہے
جو طرح طرح کے نقش بناتی ہوئی
آنکھوں سے
دیواروں تک پھیلی ہوئی ہے
حالانکہ مذہب کے
وہ بول
سچائی، خلوص، محبت
بھرے پڑے ہیں دل کے بستے میں
آج اس کو کھولا
تو آنکھوں سے
دو آنسو ٹپک پڑے
اور میں چل پڑا
اپنی بستی کی طرف ان کے غم بانٹنے۔