(Last Updated On: )
نیّر جہاں(امریکہ)
میں تنہائی میں اکثر
رات کو اِک چیخ سُنتی ہوں
بڑے ہی دُکھ بھرے لہجے میں
اک آواز کہتی ہے
’’خدارا کھینچ لو تختہ مِرے پاؤں کے نیچے سے
خدارا کھینچ لو تختہ!
گلے میں ہے مِرے پھندا
خدارا کھینچ لو تختہ!!‘‘
میں ڈر کے ،سہم کے،گھبرا کے
اکثر سوچتی ہوں پھر
یہ آخر چیخ کس کی تھی؟
گلا کیوں میرا سوکھا ہے؟؟؟