مقدمہ و مرتبہ:ڈاکٹرشہناز نبی
انیسویں صدی میں بنگال میں ایک ادبی شخصیت عبدالغفور نسّاخ کا جنم ہوا۔وہ نا مساعد حالات کے باوجود ترقی کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر کے عہدہ تک پہنچے۔سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ انہوں نے اپنا علمی و ادبی سفر بھی جاری رکھا۔شہناز نبی نے نسّاخ پر اب تک ہونے والے کام کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی حیات وتصانیف کو بہتر طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ان کے اساتذہ اور تلامذہ کا ذکر کیا ہے۔ان کی ادبی خصوصیات کواجاگر کیا ہے۔نساخ کے سفر نامچے،مختصر خاکے،بے ترتیب خود نوشت،کا جائزہ لیا ہے،ان کے تیسرے شعری مجموعہ ”ارمغان“کا انتخاب بھی شامل کیا ہے۔مجموعی طور پر شہناز نبی نے تحقیقی محنت اور تنقیدی دیانت سے کام لیتے ہوئے بنگال کے انیسویں صدی کے ایسے شاعر اور ادیب کی ادبی خدمات کو اجاگر کیا ہے،جسے ادبی دنیاایک طرح سے بھول چکی تھی۔شہناز نبی کی اس تحقیق و تنقید کو علمی و تحقیقی حلقوں میں یقیناً سراہا جائے گا۔
(مطبوعہ جدیدادب جرمنی۔شمارہ :۱۲۔جنوری تا جون ۲۰۰۹ء)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔